وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کامحکمہ آثار قدیمہ، چندی گڑھ سرکل پنجاب اور ہریانہ میں مشہور یادگاروں پر یوگ کا 11 واں بین الاقوامی دن منائے گا

Posted On: 19 JUN 2025 3:55PM by PIB Delhi

بھارت کامحکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی)، چندی گڑھ سرکل، وزارت ثقافت، حکومت ہند کے زیراہتمام، 21 جون 2025 کو پنجاب اور ہریانہ کے مشہور تاریخی مقامات پر 11 واں بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی) منائے گا۔ یہ تقریب ہفتہ کی صبح 6:00 بجے سے صبح 7:45 بجے تک جاری رہے گی۔ اس کا آغاز وزیر اعظم کے خطاب کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کے ساتھ ہوگا، اس کے بعد تمام شرکاء کے لیے مشترکہ یوگ پروٹوکول سیشن منعقد ہوگا۔ یہ تقریب صحت اور بہبود کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کے طور پر یوگ کو فروغ دینے کے عالمی موضوع سے ہم آہنگ ہے۔

11 دسمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 جون کو یوگ کا عالمی دن قرار دیا تھا۔ تبھی سے، دنیا بھر میں لاکھوں لوگ، ہر سال اس دن کو  یوگ کی مشق  کے لیےمناتے ہیں۔ یوگ کے عالمی دن کو کامیابی کے ساتھ 10 سال مکمل ہو گئے۔ 2025 میں یوگ کا بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) یوگ کو ایک عالمی تحریک کے طور پر فروغ دینے والے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہ کرتا ہے، جس سے جسمانی، ذہنی اور روحانی تندرستی کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور ہم واقعی عالمی اور جامع انداز میں 11ویں آئی ڈی وائی منا رہے ہیں۔

اس تاریخی سال کی یاد میں، اے ایس آئی پانچ ثقافتی یادگاروں پر یوگ سیشن کا اہتمام کرے گا-  جس میں سےچار سیشن کا انعقاد پنجاب میں اور ایک سیشن کا انعقاد ہریانہ میں ہوگا۔ یہ سبھی جگہیں ان 100 مشہور مقامات میں سے ہیں جن کی نشاندہی وزارت ثقافت نے آئی ڈی وائی 2025 کی تقریبات کے لیے کی ہے۔

مقامات اور پروگرام کی جھلکیاں:

  1. بٹھنڈہ قلعہ، بھٹنڈہ، پنجاب
  • مہمان خصوصی: جناب امرجیت مہتا، صدر، پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن
  • تعاون: آرٹ آف لیونگ، بھٹنڈہ چیپٹر
  • نوڈل آفیسر: ڈاکٹر اراکھیتا پردھان، ڈپٹی سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ، اے ایس آئی، چندی گڑھ سرکل
  1. شمشیر خان کا مقبرہ، بٹالہ، ضلع گورداسپور، پنجاب
  • مہمان خصوصی: جناب امن شیر سنگھ (جناب کلسی)، ایم ایل اے، بٹالہ
  • تعاون: درشتی ویلفیئر آرگنائزیشن اور بھارتیہ یوگ سنستھان
  • نوڈل آفیسر: جناب ایم سی شرما، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنگ آرکیالوجیکل انجینئر، اے ایس آئی
  1. مہاراجہ رنجیت سنگھ قلعہ، فلور، ضلع جالندھر، پنجاب
  • مہمان خصوصی: جناب پرمجیت سنگھ، پی پی ایس، ایس ایس پی، پنجاب پولیس
  • تعاون: پنجاب پولیس اکیڈمی، فلور فورٹ
  • نوڈل آفیسر: محترمہ۔ ممتا پانگٹے، ڈپٹی سپرنٹنڈنگ آرکیالوجیکل کیمسٹ، اے ایس آئی، چندی گڑھ
  1. جلیانوالہ باغ قومی یادگار، امرتسر، پنجاب
  • مہمان خصوصی: ڈاکٹر اجے گپتا، ایم ایل اے
  • تعاون: برہما کماریز آرگنائزیشن
  • نوڈل آفیسر: محترمہ۔ کامی ایتھوئلو کابوئی، سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ، اے ایس آئی، چندی گڑھ سرکل
  1. قلعہ کا کھنڈر(پرتھوی راج چوہان کا قلعہ)، ہانسی، ضلع حصار، ہریانہ
  • مہمانانِ اعزاز: جناب ونود بھیانہ، ایم ایل اے، ہانسی اور جناب پروین علاوادی، چیئرمین، میونسپل کمیٹی، ہانسی
  • نوڈل آفیسر: جناب انوراگ لوچاب، سینئر کنزرویشن اسسٹنٹ، اے ایس آئی

اے ایس آئی مقامی شہریوں، طلباء، سرکاری اہلکاروں، تنظیموں کے ارکان اور عام لوگوں کو ان تاریخی مقامات پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔  اس تقریب سے یوگ کی لازوال حکمت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ تندرستی کو مربوط کرنے کے ہندوستان کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔

*****

UR- 1904

(ش ح۔   ا س۔ ا ک م)


(Release ID: 2137689)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil