وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی آر نئی دلی میں سابق فوجیوں کیلئے جاب فیئرکاانعقاد کیاجائےگا

Posted On: 19 JUN 2025 12:51PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے سابق فوجیوں  کی فلاح و بہبود سے متعلق محکمے  کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) کی طرف سے ہندوستانی فوج،  بحریہ اور فضائیہ کے سابق افسران کے لئے ایک جاب فیئر کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں آئی ٹی، لاجسٹکس، ایڈمنسٹریشن، سیکورٹی، ہیلتھ کیئر اور انجینئرنگ جیسے مختلف شعبوں کے تجربہ کار افسران اور سرکردہ آجر شرکت کریں  گے۔

تاریخ: 20 جون 2025

مقام: مانیک شا سینٹر، دہلی کینٹ۔

وقت: صبح 9:00 بجے سے

رجسٹریشن:https://esmhire.com/

ایک وسیع تر رسائی کے حصے کے طور پر، ڈی جی آر مالی سال 2026-2025 کے دوران ہندوستان بھر میں ایسے 18 ملازمتی میلوں کا انعقاد کرے گا۔ آجروں کو تجربہ کار رہنماؤں اور مشن کے لیے تیار پیشہ ور افراد کے گروپ تک رسائی حاصل ہو گی۔ تجربہ کار افسران کو بھرتی کرنے والوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا ۔

یہ اقدام سابق فوجیوں کی قیادت، نظم و ضبط اور تکنیکی مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود اور باز آبادکاری کے لیے وزارت کی مسلسل وابستگی کی عکاسی کرتا ہے،  جو سویلین جاب مارکیٹ میں بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

مزید معلومات کے لیے:

ڈائریکٹر  (ایس ای) ، ڈی جی آر:

dirsedgr@desw.gov.in | 011-20862532

جوائنٹ ڈائرکٹر (سی آئی)، ڈی جی آر:

seopadgr@desw.gov.in | 011-20862432

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش

U.NO. 1895


(Release ID: 2137597)
Read this release in: English , Bengali , Tamil