اسٹیل کی وزارت
سیل نے ہندوستانی بحریہ کے آئی این ایس ارنالہ کے لئے ضرورت کی پوری خصوصی اسٹیل کی فراہم کی
Posted On:
19 JUN 2025 12:17PM by PIB Delhi
ملک کی مہار تن اور پبلک سیکٹر کی سب سے بڑی اسٹیل تیار کرنےوالی کمپنی، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ (سیل)نے دفاعی شعبے میں ملک کی خود انحصاری اور درآمد ی متبادل میں ایک اور کلیدی نوعیت کی پہل قدمی کی ہے۔ سیل نے ہندوستان کے پہلے ملک میں ہی تیار اور تعمیر کردہ اینٹی سب میرین وارفیئر شیلو واٹر کرافٹ (اے ایس ڈبلیو- ایس ڈبلیو سی) آئی این ایس ارنالہ کے لیے خصوصی اسٹیل کی ضرورت کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے۔ آئی این ایس ارنالہ کو آج 18 جون، 2025 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا ۔سیل نے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز(جی آر ایس ای) کے ذریعے بنائے جا رہے دیگر سات اے ایس ڈبلیو-ایس ڈبلیو سی کورویٹ کے لئے بھی خصوصی اسٹیل کی فراہمی کی ہے۔
ملک میں ہی دفاعی سازوسامان کی تیاری کی سمت میں ہندوستان کی کوششوں میں کلیدی شراکت داری کرتے ہوئے، سیل نے اس پروجیکٹ میں استعمال کے لئے پورا خصوصی اسٹیل فراہم کیا ہے۔ یہ ہندوستان کے 'آتم نر بھر بھارت' اقدام کی حمایت کرنے اور ملک کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے میں مدد کرنے کے لیے سیل کے سفر میں ایک اور متاثر کن سنگ میل ہے۔ اس سمت میں، سیل نے ماضی میں آئی این ایس وکرانت، آئی این ایس وندیاگیری، آئی این ایس نیلگیری، آئی این ایس سورت جیسے دیگر قابل ذکر پروجیکٹوں کو بھی خصوصی اسٹیل فراہم کیا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U.N.1894
(Release ID: 2137590)