پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت زمینی سطح پر ای-گورننس میں کثیر لسانی رسائی کو بڑھانے کے لیے بھاشینی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرے گی
Posted On:
18 JUN 2025 1:49PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) 19 جون 2025 کو کانسٹیٹیوشن کلب آف انڈیا انیکس ، نئی دہلی میں پنچایتی راج گورننس میں زیادہ سے زیادہ شمولیت اور بہتر رسائی کے لیے جدید ترین اے آئی سے چلنے والی زبان کی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کی خاطر ایک مفاہمت نامے کے ذریعے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے تحت قومی زبان ترجمہ مشن بھاشینی کے ساتھ ایک اہم اشتراک کو باضابطہ طور پر انجام دے گی۔ اس تقریب میں پنچایتی راج اور ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی بگھیل خصوصی طورپر شرکت کریں گے جب کہ پنچایتی راج وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔
یہ پہل ایم او پی آر کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور آؤٹ ریچ کی کوششوں میں کثیر لسانی رسائی کو بڑھانے کے لیے ایک کلیدی تعاون ہے، جس سے پنچایتی راج کے اقدامات ، پروگراموں ، مکالموں اور جدید ترجمے کی ٹیکنالوجیز کے ذریعے براہ راست پروگراموں میں وسیع تر عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ یہ وزارت کے پلیٹ فارم کو بغیر کسی رکاوٹ کے کثیر لسانی بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے ، اس طرح فریقین کو خاص طور پر منتخب نمائندوں ، عہدیداروں اور دیہی ہندوستان میں شہریوں کو اپنی مادری زبانوں میں منصوبہ بندی اور گورننس سسٹم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے ۔ مفاہمت نامے پر دستخط کے ساتھ ، یہ شراکت داری پنچایتی راج کی وزارت کے بڑے پورٹلز اور پلیٹ فارمز میں زبان کی رسائی میں اضافہ کرے گی ، جبکہ پنچایتی راج اداروں کو بااختیار بنانے اور زمینی سطح پر سب کی شمولیت کو تقویت دینے کے لیے اے آئی سے چلنے والے عوامی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے استعمال کو بھی فروغ دے گی ۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر ، ایک خصوصی طور پر تیار کردہ ڈیجیٹل لانچ ویڈیو بھی جاری کیاجائے گا جس میں بھاشینی کی ای گرام سوراج کے ساتھ انضمام کو پیش کیا جائے گا۔
****
)ش ح – ا ع خ - م ذ(
UN.1850
(Release ID: 2137247)