بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی نے پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت ملک بھر میں 11,480 سروس سیکٹر کے مستفیدین کو 300 کروڑ روپے سے زائد کا مارجن منی سبسڈی تقسیم کی
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے نئی دہلی میں راج گھاٹ دفترسے ورچوئل طریقے سے مستفیدین کو یہ سبسڈی جاری کی
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پی ایم ای جی پی اسکیم نے ہر گاؤں میں روزگار اور خود انحصاری کی بنیاد کو مضبوط کیا ہے:کے وی آئی سی کےچیئرمین
Posted On:
17 JUN 2025 9:30PM by PIB Delhi
کھادی اور دیہی صنعتی کمیشن (کے وی آئی سی)نے وزیر اعظم کےروزگار پیداوار پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت ملک بھر میں 11,480 سروس سیکٹر کے مستفیدین کو 17 جون 2025 کو ورچوئل طریقے سے 300 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی جاری کی۔ یہ سبسڈی 906 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری کے خلاف جاری کی گئی۔ یہ تقریب نئی دہلی کے راج گھاٹ دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں سے کےوی آئی سی کےچیئرمین جناب منوج کمار اور ان کی ٹیم نے یہ سبسڈی ورچوئل ذرائع سے مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی۔ اس موقع پر کےوی آئی سی کی سی ای او محترمہ روپ راشی اور مرکزی دفتر کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ’خود انحصار اور ترقی یافتہ بھارت‘ کے وژن کو عملی شکل دی جا رہی ہے اور پی ایم ای جی پی اسکیم اس وژن کا ایک مضبوط ستون بن چکی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ اسکیم صرف مالی امداد فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ ایک سماجی تحریک بن چکی ہے جو لاکھوں نوجوانوں، خواتین اور کاریگروں کو خود روزگاراور کاروبار سے جوڑ رہی ہے۔ہر دیہی علاقے میں روزگار اور خود انحصاری کے فروغ میں اس اسکیم کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔

ملک کے تمام چھ زونز نے اس سبسڈی تقسیم پروگرام میں بھرپور حصہ لیا۔ مرکزی زون کے تحت اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ میں 2403 منصوبوں کے لیے 72 کروڑ روپے کی سبسڈی جاری کی گئی، جن کے لیے مجموعی طور پر 218 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری دی گئی۔ مشرقی زون میں بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال اور انڈمان و نکوبار جزائر میں 996 منصوبوں کے لیے 22 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی جبکہ ان منصوبوں کے لیے تقریباً 71 کروڑ روپے کے قرض منظور کیے گئے۔
شمالی بھارت کی ریاستوں- پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، راجستھان اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ چندی گڑھ کے لیے مجموعی طور پر 2713 پروجیکٹوں پر 61 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی اور ان پروجیکٹوں کے لیے 184 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری دی گئی۔ شمال مشرقی خطے کے 81 منصوبوں کو 2 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی، جن میں آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ شامل ہیں۔
جنوبی ریاستوں - آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں 4565 منصوبوں کے لیے 116 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی، جبکہ ان منصوبوں کے لیے 343 کروڑ روپے سے زائد کے قرض منظور کیے گئے۔ مغربی زون کی ریاستوں – مہاراشٹر، گجرات اور گوا میں 722 پروجیکٹوں کے لیے 26 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی دی گئی، جبکہ ان منصوبوں کے لیے 82 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری دی گئی۔
اپنے آغاز سے لے کر مالی سال 25-2024 تک، وزیر اعظم کےروزگار پیداوار پروگرام (پی ایم ای جی پی) دیہی اور شہری بھارت میں کاروباری مواقع اور خود انحصاری کا ایک مضبوط ستون بن چکا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 10,18,185 مائیکرو انٹرپرائزز قائم کی گئی ہیں، جن کے لیے حکومت ہند نے 73,348 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری دی۔ اس کے عوض مستفیدین کو 27,166 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں 90,04,541 سے زائد افراد کو اس اسکیم کے ذریعے براہ راست اور بالواسطہ روزگار ملا ہے، جو اسے ملک کی سب سے مؤثر خود روزگاری اسکیموں میں سے ایک بناتا ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف خود روزگار کو فروغ دیتا ہے بلکہ وزیر اعظم کے خود انحصار بھارت کے عزم کو زمین پر حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
***
UN-1842
(ش ح۔ ع ح۔ش ا )
(Release ID: 2137150)