شہری ہوابازی کی وزارت
ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے آپریشنز کا معائنہ کیا
Posted On:
17 JUN 2025 8:54PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے)نے میسرز ائیر انڈیا لمیٹیڈ اور ایکسپریس کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔یہ دونوں ایئر لائنز روزانہ اندرونِ ملک اور بین الاقوامی سطح پر 1,000 سے زائد پروازیں چلا رہی ہیں۔
اجلاس کا مقصد ایئر لائنز کی عملی مضبوطی کا جائزہ لینا اور مسافروں کی خدمت اور حفاظت سے متعلق ضوابط کی مسلسل پابندی کو یقینی بنانا تھا۔ اجلاس میں زیرِ بحث اہم نکات درج ذیل ہیں:
.1مرمت سے متعلق تاخیر: ڈی جی سی اے نے حال ہی میں ایئر انڈیا میں رپورٹ ہونے والے مرمت سے متعلق مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ایئر لائن کو مشورہ دیا گیا کہ وہ انجینئرنگ، آپریشنز، اور گراؤنڈ ہینڈلنگ یونٹس کے درمیان اندرونی تال میل کو مستحکم بنائیں ، پرزوں کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ ان مسائل کے باعث ہونے والے مسافروں کے تاخیر کو کم کیا جا سکے، اور سول ایوی ایشن کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرے۔
.2فضائی حدود کی پابندیاں:ایرانی فضائی حدود کی حالیہ بندش کے اثرات پر بات کی گئی، جس کے باعث پروازوں کے رُخ موڑنے، تاخیر اور منسوخی کے واقعات پیش آئے۔ایئر لائنز کو ہدایت دی گئی کہ وہ مسافروں اور عملے کوبروقت معلومات فراہم کریں اور متبادل راستوں کی منصوبہ بندی کریں تاکہ خلل کو کم سے کم کیا جا سکے۔
.3مسافروں کو اطلاع اور سہولت کی فراہمی:ایئر لائنز کو یاد دہانی کرائی گئی کہ وہ سول ایوی ایشن ضوابط سیکشن 3، سیریز ایم، پارٹ IVاور V کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں جس میں تاخیر اور منسوخی کے بارے میں مسافروں کو پیشگی اطلاع دینا، مؤثر سہولیات فراہم کرنا اور تمام دستیاب چینلوں کے ذریعے علومات کی بروقت ترسیل شامل ہیں۔
.4بوئنگ 787 بیڑے کی نگرانی :ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 بیڑے پر حالیہ نگرانی میں کوئی بڑی حفاظتی خامی سامنے نہیں آئی ہے۔طیارے اور ان کے مرمتی نظام مروجہ حفاظتی معیارات کے مطابق پائے گئے۔
5. میسرز ایئر انڈیا کےبوئنگ 787-8/9 بیڑے کی’’بہتر حفاظتی معائنےکا موجودہ اسٹیٹس (17 جون 2025، 3:00 بجے دن تک):ایئر انڈیا کے تمام بوئنگ 33 787-8/9 بیڑوں پر یہ لازمی معائنہ لاگو ہے جسے حکم نامہ پیرا -1 کے تحت بہتر حفاظتی معائنہ کو ضروری کر دیا گیا ہے‘‘اور یہ 33 طیارو پر مشتمل ہے۔مختلف ایم آر او سہولیاتی مرکز پر 4 طیاروں کی فی الحال کی جانچ کی جا رہی ہے۔17 جون 2025 کو 3 بجے تک 24 طیاروں کی درکار جانچ کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے-2 طیارے آج مکمل ہونے کی منصوبہ بندی میں ہیں، جبکہ 1 طیارہ کل مکمل ہوگا۔2 طیارہ سمیت بقیہ 6 طیارےفی الحال دہلی کے اے او جی میں ہیں-ان دو کی جانچ سروس میں واپس لینے سے پہلے کی جائے گی ۔باقی 4 طیارے مرمتی مراکز (ایم آر او ایس) میں ہیں، اور وہاں سے نکلنےسے پہلے ان کی مطلوبہ جانچ کی جائےگی۔
.6🔧 کام کاج کے دوران تال میل قائم رکھنا:ڈی جی سی اے نے ایک بہتر، ریئل ٹائم ڈیفیکٹ رپورٹنگ سسٹم کے نفاذ کی سفارش کی تاکہ حفاظتی اور اہم شعبوں کو بروقت معلومات فراہم ہوں جس سے فیصلہ سازی میں بہتری اور خلل میں کمی ممکن ہوگی۔
📊.7وائیڈ باڈی پروازوں کے آپریشنل ڈیٹا کا جائزہ:ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کے وائیڈ باڈی طیاروں، خاص طور پر بوئنگ 787 بیڑے کی حالیہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔یہ اجلاس ایئر لائنز کے لیے ایک یاد دہانی تھا کہ حفاظت، معلومات کی بروقت فراہمی، اور مسافروں کی سہولت ہر حال میں اولین ترجیحات ہونی چاہئیں۔
تاریخ
|
کام کر رہے پروزوں
کی کل تعداد
|
رد کر دیئے پروازوں
کی کل تعداد
|
کام کر رہے بی787
پروازوں کی کل تعداد
|
رد کر دیئے گئے بی 787 پروازوں کی کل تعداد
|
12-Jun
|
90
|
6
|
50
|
5
|
13-Jun
|
80
|
22
|
41
|
11
|
14-Jun
|
86
|
12
|
47
|
12
|
15-Jun
|
76
|
16
|
41
|
14
|
16-Jun
|
75
|
11
|
39
|
11
|
17-Jun*
|
55
|
16
|
30
|
13
|
|
|
|
*6 بجے تک
|
ڈی جی سی اے (ڈی جی سی اے) نے مسافروں کی حفاظت، عملی بھروسا مندی، اور انضباطی مطابقت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، اور وہ تمام شیڈولڈ آپریٹرز کی کارکردگی کی سخت نگرانی جاری رکھے گا۔
***
UN-1843
(ش ح۔ ع ح۔ش ا )
(Release ID: 2137134)