وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

تھائی بودھ مذہبی پیشوا  کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے

Posted On: 17 JUN 2025 9:44PM by PIB Delhi

ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قدیم روابط  اور بدھ مذہب  پر مبنی گہرے تاریخی تعلقات مختلف سطحوں پر مسلسل ربط  کے ساتھ باقی اور فعال ہیں۔

1.jpg

حال ہی میں تھائی لینڈ کے اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی نے لیٹے  ہوئے بدھ کے مشہور واٹ فو مندر کا دورہ کرتے ہوئے اس اہم تعلق کونئی جہت عطا کی۔ پی ایم مودی نے مندر کو اشوکن لاین کیپیٹل کی نقل پیش کی۔ انہوں نے تھائی لینڈ میں یہ بھی اعلان کیا کہ 1960 میں گجرات کے اراولی میں پائے گئے دیونی موری کے مقدس آثار کو بھی نمائش کے لئے تھائی لینڈ بھیجا جائے گا۔

2.jpg

اس دورے کےبعد  اور جس کی پیروی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے،تھائی لینڈ کے قائم مقام اعلیٰ مذہبی پیشوا عزت مآب سوم دت فرا تھیرا ین منی ، واٹ دیب سریندرواس  کے نائب مذہبی پیشوا  عزت مآب فرا کتی سارا منی  کلپھول اور تھائی بودھ سنگھ اور دیگر ممبران  کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی تھائی بھکشو نمائندہ وفد چھ روزہ بھارت دورے پر پہنچا، جس میں  وزرا کے ساتھ میٹنگیں اور گجرات  کا دورہ شامل ہے۔ انہیں ریاست کے مہمان کا درجہ دیا گیا ہے۔

وفد نے آج نیشنل میوزیم کا دورہ کیا اور آثار کے مقام  پر پرارتھنا کی، جہاں ایک چھوٹی سی تقریب کا بھی  انعقاد کیا گیا ۔ اس وفد کی میزبانی انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) نے کی۔

پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے وفد سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلق اور مشترکہ ثقافتی ورثے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلق صرف بدھ مت تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں ہندومت بھی شامل ہے۔ ایوتیا سے نالندہ تک اسکالر کی آمدورفت ہوئی۔ رامائن کی کہانی تھائی لوک داستانوں میں گہرائی سے پیوست ہے، سنسکرت اور پالی دونوں کے اثرات زبان میں گونجتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی رام نام کا عام استعمال بھی ہوتا ہے۔

3.jpg

وزیرموصوف نے کہا، "ہم بدھ مت کے علاوہ بھی ، مختلف پہلوؤں پر ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں، بلکہ یہ ایک مشترکہ رشتہ قائم  رہے گا۔" انہوں نے مشورہ دیا کہ مزید بدھ بھکشوؤں اور عام لوگوں کو یہاں کے مختلف بدھ مقامات کی سیر کے لئے آنا چاہیے اور ہندوستان کے لوگوں کو بدھ مت کے ورثے کو دیکھنے کے لیے تھائی لینڈ کا سفر کرنا چاہیے۔

وفد نے ثقافت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کی۔انہوں نے بھارت کے تئیں  اپنی محبت کا اظہار کیا ، کیونکہ سخیہ مونی اسی سرزمین پر رہتے تھے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ گزشتہ سال بھگوان بدھ کے مقدس آثار ہندوستان سے تھائی لینڈ بھیجے گئے تھے۔ چالیس لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ملا، جو کہ تھائی لوگوں کے بدھ اور بدھ دھام کے تئیں بے پناہ عقیدے اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے تھائی لینڈ کے ہم منصبوں کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے کسی بھی معاملے پر بات چیت کرنے کی پیشکش کی جہاں وزارت ثقافت اور سیاحت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ہندو داستان میں عزت مآب سوم دت فرا تھیراین  مُنی کی  دلچسپی کے پیش نظر جناب  شیخاوت نے انہیں ایودھیا آنے کی دعوت  بھی دی۔

عزت مآب سوم دت فرا تھیراین مُنی ، عرف ووراچایو ایک شاہی بھکشو ہیں۔ وہ فی الحال واٹ تھیپس گِن تھراوت رَت چورا وِہان کے مذہبی پیشوا ہیں۔

وہ پالی ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ عزت  مآب چار محکموں میں پالی ڈیپارٹمنٹ، صنم لوآنگ؛ دھرم ڈیپارٹمنٹ، صنم لوانگ؛ جنرل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پالی سپروائزنگ ڈیپارٹمنٹ میں سنگھ کے تعلیمی انتظام کی دیکھ ریکھ بھی کرتے ہیں۔

سنگھ کی انتظامیہ میں اپنے عہدے کے علاوہ جیسا کہ سپریم سنگھ کونسل نے تفویض کیا ہے، سوم دت  فرا تھیران ین مونی نے بہت سے نیک کام بھی کئے ہیں، جیسے کہ واٹ تھیپسرین کے بہت سے مستقل ڈھانچے اور رہائش گاہوں کی بحالی۔

انہوں  نے امریکہ میں واٹ بدھا ڈلاس کے شریک بانی ہونے کی وجہ سے بیرون ملک بدھ مت کے پھیلاؤ کو بھی فروغ دیا ہے۔ وہ ڈلاس بدھسٹ ٹیمپل یو ایس اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں، کئی دیگر اعلیٰ عہدوں پر بھی ہیں۔

اس کے علاوہ ، 2010 میں عزت مآب راجہ بھومی بول ادولیادیج کے  83 ویں سالگرہ پر، سوم دت فرا  تھیران ین منی نے دل کے امراض کے ایسے مریضوں کی مدد کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جو غریب ہیں اور انہیں ادویات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ر

U.NO.1839


(Release ID: 2137132) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali