کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا18سے19 جون 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دور
جناب گوئل کے دورے کامقصد بھارت-برطانیہ ایف ٹی اے پر اسٹریٹجک رفتار کو تقویت دینا اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہے
Posted On:
18 JUN 2025 9:51AM by PIB Delhi
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل، 18 سے 19 جون 2025 تک برطانیہ کے اعلیٰ سطحی سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ دورہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھارت کی حکمتِ عملی پر مبنی توجہ کو اجاگر کرتا ہے، خصوصاً اس تناظر میں کہ دونوں وزرائے اعظم نے بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کو جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
عالمی تجارتی حرکیات کے ارتقاء کے وقت، جناب گوئل کے دورے کا مقصد دو طرفہ مصروفیات میں تیزی لانا، ابھرتے ہوئے مواقع کو بروئے کار لانا اور مستقبل کے حوالے سے لچکدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھنا ہے۔
اس دورے کے دوران، جناب گوئل برطانیہ کے سکریٹری برائے کاروبار و تجارت، جناب جوناتھن رینالڈس کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ دونوں رہنما جاری ایف ٹی اے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور اس کو حتمی شکل دینے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ایک واضح،طے شدہ میعاد پر مبنی روڈ میپ تیار کریں گے۔ وزیرموصوف برطانیہ کی وزیر خزانہ محترمہ ریچل ریوز سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی معاشیاتی ترجیحات، مالی تعاون اور سرمایہ کاری کی سہولت پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ، وزیرموصوف ثقافت، میڈیا اور کھیل کی وزیر، محترمہ لیزا نینڈی کے ساتھ تخلیقی صنعتوں اور اختراعات سے چلنے والے شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لینے والے ہیں۔
جناب گوئل باوقار انڈیا گلوبل فورم (آئی جی ایف) میں بشمول مین اسٹیج پلینری، فیوچر فرنٹیئرز فورم اور ایک گول میز بعنوان ’معاہدے سے عمل تک:یوکے-انڈیا ایف ٹی اے‘ متعدد زیادہ اثر دارسیشنز میں شرکت کریں گے۔ ان مصروفیات میں بھارت-برطانیہ اقتصادی راہداری کی اسٹریٹجک شکلوں اور مجوزہ ایف ٹی اے کی انقلاب انگیز تبدیلی کے اثرات پر غور کرنے کے لیے عالمی کاروباری رہنما، سرمایہ کار اور پالیسی ماہرین شرکت کریں گے۔
کاروباری مصروفیات اس دورے پر مرکزی توجہ کی حامل رہیں گی۔ توقع ہے کہ وزیر موصوف تجارتی روابط کو گہرا کرنے اور سرحد پار سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے شپنگ، فنٹیک، لاجسٹکس اور جدید مینوفیکچرنگ سمیت اہم شعبوں کے سرکردہ سی ای اوز اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
یہ دورہ بھارت-برطانیہ تعلقات کے لیے ایک اہم ہے۔ وژن کو عمل میں تبدیل کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ، جناب گوئل کی بات چیت سے باہمی اعتماد کو تقویت ملے گی، تعاون کے نئے راستے کھلیں گے اور جامع، پائیداراور زیادہ اثردار اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ عزم کو آگے بڑھایا جائے گا۔
****
ش ح۔ک ح ۔ع د
UNO-1838
(Release ID: 2137109)