سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے کیرل میں این ایچ-66 پر سلوپ پروٹیکشن کے گرنے  کی وجہ سے کنسیشنر پر بندش عائد کر دی ہے

Posted On: 17 JUN 2025 4:22PM by PIB Delhi

کیرل میں16 جون 2025 کو این ایچ-66  کے چینگالا - نیلیشورم سیکشن پر  کاسرگوڈ ضلع کے چیرک کالا میں سلوپ پروٹیکشن کے گرنےکی اطلاع ملی تھی۔  یہ واقعہ غلط ڈیزائن، ناکافی سلوپ پروٹیکشن  کے کاموں اور ناقص نکاسی کے نظام کی وجہ سے پیش آیا۔

کنسیشنر اور اس کے پروموٹر، میسرس میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کو  مستقبل کی بولیوں میں  شامل ہونے سے روک دیا گیا ہے، کیونکہ وہ مناسب  سلوپ پروٹیکشن کا  کام کرنے میں نا کام رہے ہیں اور اس طرح کے خطرات کو کم کرنے کے لئےمناسب نکاسی کا نظام تیار نہیں کر پائے ہیں۔ ایک سال کی پابندی  لگانے کے لئے کنسیشنر کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے ، جس میں 09 کروڑ روپے تک کا مالی جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔

یہ منصوبہ ہائبرڈ اینیوٹی  موڈ (ایچ اے ایم) پر ہے، جہاں رعایت دہندہ کو اس حصے کو 15 سال تک مینٹین کرنا ہوگا اور وہ اپنی لاگت پر سلوپ کے تحفظ کے کاموں کرے گا۔

سینٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر سائنسداں، آئی آئی ٹی پلک کڑ کے ریٹائرڈ پروفیسراور جیولوجیکل سروے آف انڈیا  کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو حادثے کی جگہ پر جائے گی اور ریاست کیرالہ میں این ایچ -66 کے ڈیزائن اور تعمیر کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی منصوبے کے لئے تفصیلی تدارکی اقدامات بھی تجویز کرے گی۔ این ایچ اے آئی اس واقعے سے نمٹنے کے لئےتمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ا


(Release ID: 2136991)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam