وزارت دفاع
ہندوستان -فرانس کی مشترکہ فوجی مشق‘شکتی’کے لئے ہندوستانی فوجی دستہ کی روانگی
Posted On:
17 JUN 2025 3:20PM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج کا دستہ آج دو سالہ ہندوستان-فرانسیسی مشترکہ فوجی مشق ‘شکتی’ کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کے لئے روانہ ہوا۔ یہ مشق کیمپ لارزیک، لا کیولری فرانس میں 18 جون 2025 سے یکم جولائی 2025 تک منعقد کی جائے گی۔
90 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی دستے کی نمائندگی بنیادی طور پر جموں و کشمیر رائفلز کی بٹالین کے علاوہ دیگر شعبوں اور خدمات کے اہلکار بھی کر رہے ہیں۔ 90 اہلکاروں پر مشتمل فرانسیسی دستے کی نمائندگی 13ویں فارن لیجن ہاف بریگیڈ (13ویں ڈی بی ای ایل) کے اہلکار کریں گے۔
فوجی مشق ‘شکتی’ ہندوستانی اور فرانسیسی فوجوں کے درمیان ایک دو سالہ تربیتی مشغولیت ہے، جس کا مقصد انٹرآپریبلٹی، آپریشنل کوآرڈی نیشن اور فوج سے فوجی رابطہ کو بڑھانا ہے۔ یہ ایڈیشن اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب - VII کے تحت ذیلی روایتی ماحول میں مشترکہ کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرے گا، جس کی تربیت نیم شہری علاقوں میں کی جائے گی۔
یہ فوجی مشق دونوں دستوں کو ٹیکٹیکل مشقوں کی مشق اور ان کو بہتر بنانے، حکمت عملی، تکنیک اور طریق کار ( ٹی ٹی پیز) میں بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے، نئی نسل کے آلات (عصری فوجی ٹیکنالوجیز) کی تربیت اور جسمانی قوت برداشت کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ یہ دونوں فوجوں کے درمیان‘اسپرٹ-ڈی-کورپس’، باہمی احترام اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو بھی فروغ دے گا۔
فوجی مشق‘ شکتی’ - VIII ہندوستان اور فرانس کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کو اجاگر کرتی ہے جس سے دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرے گی۔

*****
ش ح – ظ ا –م ذ
UR No. 1821
(Release ID: 2136972)