قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، انڈیا یونیورسٹی سطح کے طلباء کے لئے4 ہفتے کا سمر انٹرن شپ پروگرام - 2025 نئی دہلی میں شروع ہوا
چیئرپرسن، جسٹس جناب وی راما سبرامنیم نے پروگرام کا افتتاح کیا
انہوں نے زیر تربیت امیدواروں سےانصاف اور ہمدردی کو فروغ دینے اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل میں تعاون کرنے کی اپیل کی جہاں سبھی کو مساوی حقوق اور مواقع دستیاب ہوں
سکریٹری جنرل جناب بھرت لال نے انسانی حقوق کو آگے بڑھانے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا
بیس ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 42 اداروں اور علاقائی تنوع کی نمائندگی کرنے والے 80 طلبا کو1400 سے زیادہ درخواست دہندگان میں سے منتخب کیاگیا ہے
Posted On:
17 JUN 2025 1:58PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا کا چار ہفتے کا سمر انٹرن شپ پروگرام (ایس آئی پی 2025) 16جون 2025 کو نئی دہلی میں اس کے احاطے میں شروع ہوا۔ پروگرام کا مقصد یونیورسٹی کی سطح کے طلباء میں انسانی حقوق کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ متنوع تعلیمی مضامین کے ساتھ 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 42 اداروں کے 1,468 درخواست دہندگان میں سے 80 طلباء کو اس پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں قانون، سوشل سائنسز، سوشل ورک، سائیکالوجی، جرنلزم، جینڈر اسٹڈیز، ڈیجیٹل ہیومینٹیز اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے طلباء شامل ہیں۔


پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے، این ایچ آر سی، انڈیا کے چیئرپرسن، جسٹس جناب وی راما سبرامنیم نے ہندوستان کی کثرت میں وحدت طاقت کو اجاگر کیا، جو انٹرنز کے مختلف پس منظر میں جھلکتی ہے۔ انہوں نےساتھیوں سے سیکھنے کی یکسر تبدیلی کی طاقت پر زور دیا اور کہا کہ ایک بچے کی پرورش ایک ماں کی دیکھ بھال،ایک باپ کی ہدایت، بہن بھائیوں کی بصیرت اور ساتھیوں کے اثر و رسوخ سے ہوتی ہے۔ ان کی فعال مصروفیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، انہوں نے زندگی میں ایک مقصد کی تکمیل کے لئے علم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے انٹرنز پر بھی زور دیا کہ وہ انصاف اور ہمدردی کو فروغ دیں، ایک ایسے معاشرے کی تشکیل میں اپنا تعاون پیش کریں، جہاں تمام انسانوں کے لئے مساوی حقوق اور مواقع دستیاب ہوں۔

اس سے پہلے اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں، این ایچ آر سی، انڈیا کے سکریٹری جنرل، جناب بھرت لال نے انسانی حقوق کو آگے بڑھانے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ایک مقصد اور لگن کے ساتھ سماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں میں حساسیت، ردعمل اور ہمدردی کا گہرا احساس پیدا کرنے پر زور دیا۔ ہندوستان کی تہذیبی اقدار پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے انٹرنز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ذمہ داریوں کے ساتھ حقوق کے تئیں اپنے نقطہ نظر میں توازن کو اپنائیں اور ایک جامع اور انصاف پسند معاشرے کی تشکیل کے عزم کو فروغ دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انٹرنز اپنی زندگیوں کو بہتر مقصد کے لئے تشکیل دینے کے لئے اس موقع کا بہترین استعمال کریں گے۔

اس سے پہلے، انٹرن شپ پروگرام کا ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے، این ایچ آر سی، انڈیا کے جوائنٹ سکریٹری، جناب سمیر کمار نے ایسے پروگراموں کے ذریعے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ میں کمیشن کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پروگرام کے انٹرایکٹو سیشنز، گروپ ریسرچ پروجیکٹس، کتابوں کے جائزے اور اعلانیہ مقابلہ جات اور این جی اوز، پولیس اسٹیشنوں، جیلوں، شیلٹر ہومز، دیگر نیشنل کمیشنز وغیرہ کے فیلڈ وزٹ کو انسانی حقوق کے مسائل کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں انٹرنز کی سمجھ کو گہرا کرنے اور اختراعی حل کی ترغیب دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے ان کی لگن کو مضبوطی ملے گی۔ این ایچ آر سی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل وریندر سنگھ نے اظہار تشکر پیش کیا۔

***
ش ح۔ ک ا۔ م ا
(Release ID: 2136914)