کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ کوئلہ نے 200 کوئلہ بلاکس کی  نیلامی کا ہدف حاصل  کر لیا ہے


مرواٹولا-II بلاک ،سنگھل بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ کو الاٹ کر دیا گیا ہے

Posted On: 17 JUN 2025 11:50AM by PIB Delhi

وزارتِ کوئلہ نے 200 ویں کوئلہ کان کی  نیلامی کے ساتھ ایک تاریخی سنگِ میل  حاصل کر لیا ہے، جو بھارت کے کوئلہ شعبے میں تبدیلی کی مسلسل کوششوں کا مظہر ہے۔ مرواٹولا-II کوئلہ بلاک  کے لیے نیلامی کا آرڈر سنگھل بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری ہونا اس بات کی تصدیق ہے کہ وزارت کوئلہ شعبے میں اصلاحات کو فروغ دینے، نجی شعبے کی شراکت داری کو بڑھانے اور کوئلہ کی پیداوار میں  ملکی خودانحصاری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔اس سنگِ میل کے ساتھ، وزارت ایک ایسے کوئلہ نظام کی بنیاد ڈال رہی ہے جو مزید مضبوط، شفاف اور مستقبل کے تقاضوں  کے مطابق ہوں۔

اس موقع پر، نامزد اتھارٹی نے صنعت سے وابستہ تمام متعلقہ شراکت داروں کا شکریہ ادا کیاجن کی مستقل وابستگی اور اعتماد نے اس اہم کامیابی کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نامزد اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے، طریقہ کار میں موجود رکاوٹوں کو کم کرنے، اور ملک بھر میں کوئلہ بلاکس کے بروقت فعال کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پوری سنجیدگی سے کوشاں ہے۔

اگرچہ یہ کامیابی بظاہر ایک عددی ہدف معلوم ہوتی ہے،لیکن اس کی اہمیت کہیں زیادہ  خاص ہے۔ یہ وزارت کے دور اندیش نقطۂ نظر کی عکاس ہے - ایک ایسا وژن جو نہ صرف گھریلو کوئلہ پیداوار میں اضافہ چاہتا ہے بلکہ قومی توانائی نظام میں توازن پیدا کر کے درآمدات پر انحصار کم کرنا اور طویل المدت توانائی سلامتی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔اس طرح کے اقدامات کی مسلسل کوششیں اقتصادی ترقی اور حکمت عملی پر مبنی خود مختاریت  کو فروغ دے ر ہی ہیں۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران، وزارت نے کوئلہ شعبے میں کئی انقلابی اصلاحات متعارف کروائی ہیں، جن میں تجارتی کوئلے کی کانکنی کا آغاز، سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم کا نفاذ، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور گورننس ٹولز کو اپنانا شامل ہیں۔ یہ تمام اقدامات مجموعی طور پر کوئلہ کے شعبے کی عملی پالیسیوں کا از سر نو تعین کرتے ہیں،  نجی شعبے کے لیے نئے مواقع فراہم کرتے ہیں اور ایک شفاف، جوابدہ اوروسائل کی ترقی  کی  خاطر مستقبل کے لیے تیار نظام کو فروغ دیتے ہیں۔

 ****

UN-1812

(ش ح۔  ع ح۔ش ا )


(Release ID: 2136881)