ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو 17 جون 2025 کو اے ایف آر آئی، جودھپور میں بنجر زمین اور خشک سالی سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر قومی ورکشاپ کی صدارت کریں گے
Posted On:
16 JUN 2025 5:23PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر (ایم او ای ایف سی سی) بھوپیندر یادو ،ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کی شاندار موجودگی میں 17 جون 2025 کو بنجر زمین اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر ‘‘ریگستانی اور خشک سالی سے نمٹنے کی حکمت عملی’’ پر ایک قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔
مذکورہ ورکشاپ 2025 عالمی تھیم ‘‘زمین کی بحالی اور مواقع کو کھولے جانے کے ساتھ ہم آہنگ ہے’’، یہ ورکشاپ آب و ہوا کی لچک، حیاتیاتی تنوع، اور پائیدار دیہی ترقی کے لیے زمین کی بحالی کی اہمیت پر زور دے گی۔
ورکشاپ میں جن کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، ان میں درج ذیل شعبے شامل ہیں:
- زمین کی بحالی کے اختراعی ماڈلز کا اشتراک کرنا، جیسے کہ اے ایف آر آئی راجستھان کے لوناواس بھاکڑ میں 10.8 ہا کیمپا سے چلنے والا ۔
- 2030 تک لینڈ ڈیگریڈیشن نیوٹرلٹی (ایل ڈی این) کو حاصل کرنے کے ہندوستان کے قومی عزم کی طرف پیش رفت کا جائزہ۔
- خشک سالی کی تیاری اور زین کےپائیدار استعمال پر مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کو مضبوط کرنا۔
ورکشاپ سائنسدانوں، پالیسی سازوں، جنگلات کے حکام اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو اکٹھا کرے گی۔
یہ اقدام اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کامبیٹ ڈیزرٹیفیکیشن (یو این سی سی ڈی) کے تحت ہندوستان کے فعال کردار کی تصدیق کرتا ہے اور پائیدار ترقی کے ہدف 15 - زمین پر زندگی کے حصول میں تعاون کرتا ہے۔
*****
UR- 1791
(ش ح۔ ش م ۔ ا ک م)
(Release ID: 2136758)