وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی سائبر ایجنسی نے قومی سطح پر سائبرپائیداری  کو مستحکم کرنے کے لیے مشق کا آغاز کیا

Posted On: 16 JUN 2025 2:40PM by PIB Delhi

‘سائبر سُرکشا’ ایک جامع سائبر سیکیورٹی مشق جس کا آغاز16 جون 2025 کو  ہو چکا ہے جو  ڈیفنس سائبر ایجنسی کی جانب سے ہیڈ کوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے تحت منعقد کی گئی ہے۔ یہ کثیر المراحل مشق، جو 27 جون 2025 کو اختتام پذیر ہوگی، قومی سطح پر سائبر تحفظ کو مضبوط بنانے کی ایک پیشگی کوشش ہے،اور اس میں ہدفی تربیتی نشستیں، جائزہ اور قیادت کے لیے ایک دلچسپ کیپسول شامل ہے۔ اس پروگرام میں دفاعی شعبوں سے قومی سطح کی مختلف ایجنسیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے سوسے زائد شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔

یہ مشق حقیقی دنیا کے سائبر خطرات کی تقلید کرنے، محفوظ طریقوں کو تقویت دینے ، اور شرکاء کی تجزیاتی اور دفاعی سائبر مہارتوں کو تیز رفتار، کھیل کی صورت میں ماحول میں جانچنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ ‘سائبر سُرکشا’ میں چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسرز (سی آئی ایس او ایس) کے قیادت کے لیے کانکلیو بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے تکنیکی پہلوؤں کو قیادت کے کرداروں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ سی آئی ایس او ایس کانکلیو میں ماہر مقررین کی تقریریں شامل ہیں اور یہ ایک دلچسپ ٹیبل ٹاپ مشق کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

ایسے تدریسی طریقہ کار کو متحرک، عملی اور چیلنجنگ ماحول کے ساتھ مربوط کرنے سے شرکاء کو سائبر خطرات کا مقابلہ کرنے میں فیصلہ کن انداز میں کام کرنے کے قابل بنایا جا سکے گا۔ ڈیفنس سائبر ایجنسی ایسی مشقیں باقاعدگی سے منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ چوکسی کی حالت برقرار رکھی جا سکے اور ہر سطح پر سیکیورٹی کو اولین ترجیح دینے والی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔ر ب)

U. No.1779


(Release ID: 2136678)