سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے کنسلٹنسی فرموں کے لیے فی انجینئر پروجیکٹس کی تعداد کو محدود کیا
Posted On:
12 JUN 2025 4:41PM by PIB Delhi
قومی شاہراہ کے منصوبوں کے معیار اور نگرانی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے واسطے این ایچ اے آئی نے کنسلٹنسی فرموں کے لیے قومی شاہراہ کے تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی یا دیکھ ریکھ کے لیے فی 'انجینئر' پروجیکٹس کی زیادہ سے زیادہ تعدادکو 10 تک محدود کر دیا ہے۔ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ مستقل انجینئر، اتھارٹی انجینئر یا نگران کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی کنسلٹنسی فرم کی طرف سے بہت سارے پروجیکٹس کی نگرانی کی ذمہ داریاں ایک مخصوص 'انجینئر' کو سونپی جارہی ہیں۔
تصریحات اور ٹھیکے کی دفعات کی تعمیل بنیادی طور پر کنسلٹنٹ فرم کی ٹیم کے ذریعے کسی خاص پروجیکٹ کے تفویض کردہ مخصوص 'انجینئر' کے توسط سے کنٹرول اور نگرانی کی جاتی ہے۔ مگر پروجیکٹس کی زیادہ تعداد کی وجہ سے، مخصوص 'انجینئر' ٹھیکے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر قادر نہیں ہوپاتے ہیں ، جس سے پروجیکٹوں کی کوالٹی اور معیاری نگرانی کے مقصد کو نقصان پہنچتا ہے۔
ہائبرڈ اینوئٹی موڈ ( ایچ اے ایم) اور انجینئرنگ، پروکیورمنٹ، اینڈ کنسٹرکشن ( ای پی سی) موڈ پر مختص کردہ نیشنل ہائی وے پروجیکٹس کا نفاذ کرنے اور ان کی دیکھ ریکھ کرنے والی کنسلٹنسی فرموں کی رہنما ہدایات میں تفصیلی ذیلی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ان ذیلی دفعات میں مستقل انجینئرز/ اتھارٹی انجینئرز کی تقرری اور ذمہ داریوں کی تفویض سے متعلق دفعات شامل ہیں۔
کنسلٹنسی فرم کے نامزد 'انجینئر' کو ہر ماہ اپنے تفویض کردہ پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کرنے اور کنسلٹنسی اور سول کنٹریکٹ کی دفعات کے مطابق ماہانہ پیش رفت رپورٹ میں معلومات فراہم کرنا ضروری ہے۔ فی 'انجینئر' زیادہ سے زیادہ دس پروجیکٹس کی یہ پابندی 60 دنوں کے بعد نافذ ہو گی، جس سے کنسلٹنسی فرم کو اس مدت میں مناسب ایڈجسٹمنٹ کرنے کے لیے وقت ملے گا۔
فی 'انجینئر' پروجیکٹس کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو محدود کرنے سے نہ صرف آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور شاہراہوں کی بہتردیکھ ریکھ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے نفاذ کو بھی یقینی بنایا جائے گا بلکہ یہ ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر محفوظ، ہموار، اور بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے تجربے کو یقینی بنانے میں بھی کارگر ثابت ہوگا۔
********
ش ح ۔م ش ع۔م ذ
UR No. 1704
(Release ID: 2136008)