زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کل 12 جون،2025 کو بارڈولی، گجرات میں کسانوں کے ساتھ ‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’کے تحت بات چیت کریں گے


15 روزہ وکست کرشی سنکلپ ابھیان کل اختتام پذیر ہوگا

Posted On: 11 JUN 2025 6:56PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کل بارڈولی، گجرات میں وکست کرشی سنکلپ ابھیان پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود ہوں گے۔

یہ 15 روزہ مہم 29 مئی کو اُڈیشہ سے شروع ہوئی۔اس ملک گیر مہم کے تحت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اب تک اُڈیشہ، جموں، ہریانہ، اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، پنجاب، مدھیہ پردیش، کرناٹک، تلنگانہ اور دہلی کے کسانوں سے بات چیت کی ہے۔ اس سلسلے میں کل وہ بارڈولی، گجرات میں کسانوں سے ملاقات کریں گے اور ان کے عملی مسائل پر بات کریں گے۔ پروگرام سے پہلے مرکزی وزیر زراعت کسان چوپال میں شرکت کریں گے،تاکہ انہیں ذاتی طور پر سن سکیں۔

اس پروگرام کے دوران ملک بھر سے 16 ہزار سائنسدانوں کی 2170 ٹیمیں بھی عملی طور پر شامل ہوں گی۔ اب تک یہ ٹیمیں وکست کرشی سنکلپ ابھیان پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ آٹھ لاکھ کسانوں تک پہنچ چکی ہیں۔

اس پروگرام کے ذریعے کسانوں کو ان کے مخصوص علاقے کی ضروریات، موسمی حالات، زمین کی زرخیزی کی صلاحیت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید زراعت کے لیے تحقیق سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کسانوں کے عملی مسائل اور ضروریات کو سننے اور ان کا حل تلاش کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے،تاکہ مستقبل کی زرعی تحقیق کی سمت اور پالیسیاں طے کی جاسکیں۔

*******

ش ح- ف ا- ن ع

UR No 1689


(Release ID: 2135810)