زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کل دہلی کے کسانوں سے ملاقات کریں گے
Posted On:
10 JUN 2025 6:39PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان 11 جون، 2025 بروز بدھ دہلی کے کسانوں کے ساتھ وکست کرشی سنکلپ ابھیان کے تحت بات چیت کریں گے۔ کرشی وگیان کیندر، اجوا، اور انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پوسا بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
مرکزی وزیر زراعت کسانوں سے بات چیت کرنے کے لیے دوپہر میں تگی پور، بختاور پور اور شمالی دہلی کا دورہ کریں گے اور کسان چوپال کے ذریعے بات چیت ہوگی۔ اس کے بعد وہ کاشتکاری کی تکنیک میں زرعی ڈرون کے استعمال کا مشاہدہ کریں گے۔ پھر، وہ کسانوں سے ملنے کے لیے پیدل مارچ کریں گے، اور مرکزی تقریب سے خطاب کرنے سے قبل شجر کاری مہم کے ساتھ اس تقریب کا اختتام کریں گے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد کسانوں کو جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی، تحقیق اور سرکاری اسکیموں کے بارے میں درستگی کے ساتھ معلومات فراہم کرنا ہے۔
یہ 15 روزہ میگا مہم 29 مئی کو اڈیشہ میں شروع ہوئی اور 12 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ اب تک، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اوڈیشہ، جموں، ہریانہ، اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، پنجاب، مدھیہ پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ کے کسانوں سے بات چیت کر چکے ہیں ۔ آئندہ کل، وہ دہلی کے کسانوں سے ملاقات کریں گے، تاکہ زمینی سطح پر ان کے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
خریف کی فصل کی پیداوار بڑھانے کے ہدف کے ساتھ، 2,170 ٹیموں پر محیط 16,000 سائنسدان کسانوں کے ساتھ دو طرفہ مواصلاتی عمل میں ملاقات کرنے کے لیے گاؤں کا دورہ کر رہے ہیں۔ ایک طرف، وہ ترقی یافتہ زراعت کے لیے علاقائی ضروریات، آب و ہوا کے حالات، زمین کی زرخیزی اور دیگر عوامل کے مطابق تحقیق پر مبنی معلومات فراہم کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف، وہ کسانوں کے خدشات کو سن رہے ہیں اور مستقبل کی زرعی تحقیق، پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی تشکیل کے لیے حل پر کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔م ش۔ ق ر)
U. No.1634
(Release ID: 2135460)