وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر ڈاکٹر ایل مروگن نے پڈوچیری قانون ساز اسمبلی کے لیے این ای وی اے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا افتتاح کیا
Posted On:
09 JUN 2025 5:49PM by PIB Delhi
اطلاعات و نجناب ات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے 09 جون 2025 کو پڈوچیری قانون ساز اسمبلی کے لیے قومی ای-ودھان ایپلیکیشن (این ای وی اے ) کا افتتاح کیا۔ یہ شفاف، موثر اور ماحول دوست حکومت کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر جناب کے کیلاش ناتھن، پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ جناب این رنگاسامی، پڈوچیری قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب آر سیلوم بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔
اس آغاز کے ساتھ، پڈوچیری، وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے مطابق، این ای وی اے پلیٹ فارم کو اپنانے والی ملک کی 19ویں مقننہ بن گئی ہے۔ اس اقدام کو، جو کاغذ کے بغیر قانون سازی کے کام کو قابل عمل بناتا ہے، پارلیمانی امور کی وزارت کی طرف سے 100فیصد مرکزی امداد کے ذریعے فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا، ’’این ای وی اے ایک تبدیلی کا اقدام ہے جو قانون سازی کی کارروائیوں تک حقیقی وقت تک رسائی کو یقینی بناتا ہے اور ہماری جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ ون نیشن ، ون اپلیکیشن یعنی ’ایک قوم، ایک ایپلی کیشن ‘ کے اصول کی عکاسی کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ون نیشن ، ون راشن کارڈ یعنی ’ایک قوم، ایک راشن کارڈ‘ اور مجوزہ اصلاحات جیسے کہ ون نیشن، ون الیکشن’ایک قوم، ایک انتخاب‘ کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جانیں کہ کیسے قوانین بنائے جاتے ہیں۔‘‘
وزیر موصوف نے پی ایم مودی کی قیادت میں پچھلی دہائی کی اہم کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی، جس میں ہندوستان ڈیجیٹل لین دین میں دوسرا سب سے بڑا ملک بننا، براہ راست فائدہ کی منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے فلاح و بہبود کی موثر فراہمی، آتم نربھر بھارت کے تحت تکنیکی ترقی، جس کے نتیجے میں دفاعی درآمدات میں 50فیصد کی کمی آئی شامل ہے۔
انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی سرمائے کو ہندوستان کی ترقی کے دو بنیادی ستونوں کے طور پر اجاگر کیا اور 2047 تک ہندوستان کے وکشت بھارت بننے کے سفر پر اعتماد کا اظہار کیا۔
پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر نے این ای وی اے کے آغاز کو ایک سنگ میل کے طور پر ستائش کتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف قانون سازی کے کام کاج کو ڈیجیٹل بناتا ہے بلکہ کارروائیوں کی لائیو اسٹریمنگ کو بھی قابل عمل بناتا ہے، زیادہ سے زیادہ عوامی رسائی اور شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اس اقدام سے ڈیجیٹل انڈیا، گو گرین اور گڈ گورننس کو سپورٹ کرنے والے سالانہ 3 سے 5 ٹن کاغذ کی بچت ہوگی۔


اہلکاروں نے قانون سازوں اور عملے کو این ای وی اے کی خصوصیات کے بارے میں تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایپلی کیشن کو آسانی سے نافذ کرنے کے لیے بیداری مہم اور صلاحیت سازی کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
این ای وی اے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ایک مشن موڈ پروجیکٹ ہے، جس کا مقصد تمام مقننہ کو ایک متحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ کاغذ کے بغیر، موثر، اور شہریوں پر مبنی قانون سازی کی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
********
(ش ح۔ م م ع۔ت ح)
UN. 1602
(Release ID: 2135210)