کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس اجزاء کی صنعت کو فروغ دینے کے لیےایس ای زیڈمیں اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری کیا
سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس ایس ای زیڈ ایز کے لیے کم از کم زمین کی ضرورت کو کم کر کے10 ہیکٹرکر دیا گیا ہے؛ سخت ضابطے میں نرمی کی گئی
Posted On:
09 JUN 2025 4:10PM by PIB Delhi
حکومت نے سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس اجزاء کی تیاری کے شعبوں کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی اقتصادی زون( ایس ای زیڈ) ضابطے میں انقلابی اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔ چونکہ ان شعبوں میں پیداوار انتہائی سرمایہ طلب، درآمدات پر منحصر اور منافع بخش ہونے سےقبل طویل مدتی ہوتی ہے، اس لیے ضابطے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ جدید سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے اور ان اعلیٰ ٹیکنالوجی شعبوں میں پیداوارمیں اضافہ کیا جا سکے۔
ایس ای زیڈضابط 2006 کے رول 5 میں ترمیم کے بعد سیمی کنڈکٹر یا الیکٹرانک اجزاء کی تیاری کے لیے قائم کردہ ایس ای زیڈ کے لیے کم از کم متصل زمین کی ضرورت صرف 10 ہیکٹر ہوگی، جو کہ پہلے کی ضروری 50 ہیکٹر سےکم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایس ای زیڈضابطہ، 2006 کے قواعد میں ترمیم کے تحت ایس ای زیڈ بورڈ آف اپروول کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایسی صورتوں میں جہاں زمین مرکزی یا ریاستی حکومت یا ان کے مجاز اداروں کے ساتھ رہن یا لیز پر ہو، زمین کو انکمبرینس فری رکھنے کی شرط میں نرمی دے سکیں۔
ترمیم شدہ ضابطہ 53 مفت میں موصول اور سپلائی کی جانے والی اشیا کی قیمت کو نیٹ فارن ایکسچینج (این ایف ای) کے حسابات میں شامل کرنے اور قابل اطلاق کسٹم ویلیویشن رولز کا استعمال کرتے ہوئے جانچنے کی اجازت دے گا۔ اس کے علاوہ ایس ای زیڈ رولز کےضابطہ 18 میں ترامیم کی گئی ہیں تاکہ سیمی کنڈکٹر کے ساتھ ساتھ الیکٹرونکس کمپوننٹ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ایس ای زیڈ یونٹوں کو بھی نافذ محصولات کی ادائیگی کے بعد گھریلو ٹیکس کے دائرہ میں مقامی طور پر سپلائی کرنے کی اجازت دی جائے۔
ان ترامیم سے ملک میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے ساتھ ساتھ ، سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی کو فروغ ملے گا اور ملک میں اعلیٰ ہنر مند ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
ان ترامیم کو محکمہ تجارت نے 3 جون 2025 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس کے بعد، ایس ای زیڈ ایز بورڈ آف اپروول نے مائکرون سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ ( ایم ایس ٹی آئی) اور ہبالی ڈیوریبل گڈز کلسٹر پرائیویٹ لمیٹڈ (Aequs Group) کی جانب سے سیمی کنڈکٹرز اور الیکٹرانک اجزاء کی تیاری کے لیے ایس ای زیڈ ایز قائم کرنے کی درخواستوں کو منظور کر لیا ہے۔
مائکرون اپنی ایس ای زیڈ سہولت گجرات کے شہر سانند میں 37.64 ہیکٹر رقبے پر قائم کرے گا، جس میں تقریباً 13,000 کروڑ روپےکی سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ ایکوس کرناٹک کے شہر دھروڑ میں 11.55 ہیکٹر رقبے پر اپنی ایس ای زیڈ قائم کرے گا تاکہ الیکٹرانک اجزاء کی تیاری کی جا سکے، جس کے لیے تقریباً 100 کروڑ روپےکی سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع ن۔ ج ا
Urdu No. 1593
(Release ID: 2135167)
Visitor Counter : 4