وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے 10 صنعتوں کو 9 نظاموں کی تکنالوجیاں منتقل کیں
Posted On:
08 JUN 2025 4:28PM by PIB Delhi
سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کی شراکت داری کے ساتھ ایک مضبوط دفاعی صنعتی ایکو نظام کے قیام کے لیے حکومت کی تصوریت سے ہم آہنگ وہیکلس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (وی آر ڈی او)، جو کہ اہلیا نگر، مہاراشٹر میں قائم ایک ڈی آر ڈی او تجربہ گاہ ہے، نے 10 صنعتوں کو 9 نظاموں کی تکنالوجیاں منتقل کرکے آگے کی جانب ایک اہم قدم بڑھایا ہے۔ 07 جون 2025 کو وی آر ڈی ای میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت کی موجودگی میں لائسنسنگ سے متعلق معاہدات سونپے گئے۔ صنعت کو منتقل کی گئیں تکنالوجیاں مندرجہ ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
مصنوعہ/تکنالوجی
|
صنعتی شراکت دار
|
1.
|
کیمیکل، بایولوجیکل، ریڈیولوجیکل، نیوکلیئر (سی بی آر این) ریس وہیکل (ٹریکڈ) ایم کے – II
|
بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ
|
2.
|
ماؤنٹیڈ گن سسٹم
|
بھارت فورج لمیٹڈ
|
3.
|
اینٹی – ٹیررسٹ وہیکل – ٹریکڈ ورژن
|
میٹل ٹیک موٹر باڈیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
4.
|
مین بیٹل ٹینک (ایم بی ٹی) ارجن ایم کے -1اے کے لیے 10ٹی ٹینک ٹرانسپورٹر کا مکمل ٹریلر
|
بی ای ایم ایل لمیٹڈ
|
ٹاٹا انٹرنیشنل وہیکل ایپلی کیشنز
|
ایس ڈی آر آٹو پرائیویٹ لمیٹڈ
|
جان گالٹ انٹرنیشنل
|
5.
|
قابل توسیع موبائل شیلٹر
|
بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ
|
6.
|
وجر-رائٹ کنٹرول وہیکل
|
ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹ
|
7.
|
ایم بی ٹی ارجن کے لیے یونٹ رکھ رکھاؤ موٹر گاڑی
|
بی ای ایم ایل لمیٹڈ
|
8.
|
ایم بی ٹی ارجن کے لیے یونٹ مرمت موٹرگاڑی
|
9.
|
ملٹی پرپز ڈی کنٹیمنیشن سسٹم
|
داس ہتیچی لمیٹڈ
|
گوما انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ
|
وی آر ڈی ای نے سی او ای پی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، پونے کے ساتھ مشترکہ طور پر جدید ٹیکنالوجیز اور ابھرتے ہوئے علاقوں پر کام کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کامت نے آپریشن سندور کے دوران دیسی نظاموں کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے ڈی آر ڈی او اور صنعت کی تعریف کی۔ انہوں نے صنعت کو اضافے کی صلاحیت کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے زمینی نظام اور ہتھیاروں کے پلیٹ فارم کے لیے اعلیٰ درجے کے تکنیکی حل فراہم کرنے میں وی آر ڈی ای کی کوششوں کی تعریف کی۔
ممتاز سائنسدان اور ڈائریکٹر جنرل (آرمامنٹ اینڈ کامبیٹ انجینئرنگ) کلسٹر، ڈی آر ڈی او پروفیسر (ڈاکٹر) پرتیک کشور؛ ڈائریکٹر وی آر ڈی ای جناب جی راما موہنا راؤ اور دیگر سینئر سائنس دانوں نے صنعت کے نمائندوں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1569
(Release ID: 2135014)