پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن پڈوچیری قانون ساز اسمبلی کے لیے نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن کا افتتاح کریں گے

Posted On: 06 JUN 2025 2:46PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت   ڈاکٹر ایل مروگن 9 جون ، 2025 ء کو پڈوچیری قانون ساز اسمبلی کے لیے نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن ( این ای وی اے ) کا افتتاح کریں گے۔

پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر جناب کے کیلاش ناتھن، پڈوچیری  کے وزیر اعلیٰ جناب این رنگاسامی، قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب آر سیلوَم اور پڈوچیری قانون ساز اسمبلی  کے دیگر اراکین بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

این ای وی اے کا آزمائشی مرحلہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے 15ویں پڈوچیری قانون ساز اسمبلی کے چھٹے اجلاس کے دوران مکمل کیا گیا، جس میں لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب، وزیر اعلیٰ کا بجٹ خطاب، ایوان کے کام کاج کی فہرست اور اراکین کے سوالات کے جوابات کو این ای وی اے  پر اپ لوڈ کیا گیا۔ قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو اس سلسلے میں عملی تربیت پہلے سے ہی فراہم کی جا رہی ہے۔

این ای وی اے  کے نفاذ کے بعد پڈوچیری قانون ساز اسمبلی ڈیجیٹل طور پر کام کرنے والی اسمبلی  بن جائے گی ، جہاں تمام کام کاج  بغیر کاغذ کے انجام دیئے جائیں گے۔

نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن ( این ای وی اے )  کے بارے میں:

این ای وی اے  ، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی ایک پہل ہے، پارلیمانی امور کی وزارت ( ایم او پی اے )  کا پروجیکٹ ہے ، جس کا مقصد ملک کی تمام 37 ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام قانون ساز اسمبلیوں کے قانون سازی کے عمل کو ایک مربوط پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹل بنانا ہے، جس سے ‘‘ ایک ملک - ایک ایپلی کیشن ’’  کے ویژن کی عکاسی ہوتی  ہے۔

پبلک انویسٹمنٹ بورڈ ( پی آئی بی )  کے ذریعے 15 جنوری ، 2020 ء کو  673.94 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے منظور کی گئی این ای وی اے  مرکز کی مالی معاونت سے چلنے والے ایک  ماڈل کو اپناتا ہے تاکہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مساوی سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس منصوبے کا مقصد ایوان کی قانون سازی کی کارروائیوں کو مکمل طور پر بغیر کاغذ کے انجام دینا ہے اور ملک کی تمام قانون ساز اسمبلیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ مختلف ایپلی کیشنز کی پیچیدگیوں کے  بغیر  ایک ہی جگہ وسیع  پیمانے پر ڈاٹا  کا ذخیرہ تیار کیا  جا سکے۔

این ای وی اے  نے بھاشنی  ،  ایم ای آئی ٹی وائی   کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور یہ ایپلی کیشن مصنوعی ذہانت /  مشین لرننگ پر مبنی حقیقی وقت میں ترجمے کی خدمات فراہم کرتی ہے، جس سے لسانی شمولیت کو فروغ ملتا ہے۔ اب تک 28 ریاستی اسمبلیوں نے اس منصوبے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں اور 18 اسمبلیاں مکمل طور پر ڈیجیٹل قانون ساز اداروں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

..................

( ش ح ۔ م ش ۔ ع ا )

U. No. 1518


(Release ID: 2134502)
Read this release in: English , Hindi , Malayalam