وزارت آیوش
آئی ڈی وائی 2025اپ ڈیٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے عہدیداروں کو لیس کرنے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
تمام سرکاری وزارتوں اور اداروں سے 400 سے زیادہ شرکاء شامل ہوئے
Posted On:
06 JUN 2025 11:37AM by PIB Delhi
یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن ( آئی ڈی وائی) 2025 کے لیے ہموار رابطہ کاری اور وسیع تر رسائی کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، آیوش کی وزارت نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ساتھ مل کر کل ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ مختلف سرکاری محکموں کے 400 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ، اس سیشن کا مقصد عظیم تقریبات کے بارے میں بروقت، مستند اپ ڈیٹس کے لیے عوامی مطالبے کو پورا کرنا تھا۔ خاص طور پر جیسا کہ اس سال کا آئی ڈی وائی 2014میں اقوام متحدہ کی جانب سے یوگا کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے بعد سے دس سالہ تاریخی سفر کی نشاندہی کرتا ہے۔
ورکشاپ کی صدارت آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے کی اور اس میں تمام وزارتوں اور محکموں کے 400 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب نے اس سال کے جشن کے موضوع پر حکومت ہند کی سرگرم و متحد وابستگی کی نشاندہی کی ‘‘ ایک زمین کے لئے یوگا ، ایک صحت’’۔ سینئر حکام، بشمول جناب سی سینتھل راجن، جوائنٹ سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات اور محترمہ مونالیسا ڈیش، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش، نے شرکاء سے خطاب کیا اور میڈیا کے باہمی تعاون کی حکمت عملیوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے گفتگو کو آگے بڑھایا۔
اپنے ابتدائی کلمات میں سکریٹری آیوش، ویدیا کوٹیچا نے وزیر اعظم کے وسیع وژن اور یوگا کے عالمی دن کی بڑھتی ہوئی عالمی اور قومی مناسبت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا: ‘‘یوگا کا بین الاقوامی دن اب کیلنڈر پر صرف ایک تاریخ نہیں رہا ہے ۔یہ فلاح و بہبود، اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے ایک دہائی کی مضبوط قومی تحریک ہے۔ آئی ڈی وائی 2025ہمارے لئے ایک اہم موقع ہے کہ ملک کے کونے کونے میں ہر شہری کو فلاح و بہبود کے اس مشترکہ جشن سے منسلک کیا جائے۔ ‘‘مکمل حکومتی تعاون اور متحدہ میڈیا مہم کے ذریعے ہم یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ اس عالمی موقع پر ملک کا کوئی بھی شہری خود کو نظرانداز شدہ محسوس نہ کرے’’۔انہوں نے مزید کہا کہ یوگا صحت عامہ کی تبدیلی اور ثقافتی سفارت کاری دونوں کے لیے ایک ذریعہ بن گیا ہے، جس نے ہندوستان کو احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور مجموعی فلاح و بہبود میں ایک سوچے سمجھے رہنما کے طور پر پہچان دی ہے۔
سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے جناب سی سنتھل راجن نے مختلف پلیٹ فارمز پر میڈیا کے انضمام کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ کہانی سنانے، عوامی شراکت داری اور بصری مواد کے ذریعے آگاہی اور شرکت کو کس طرح فروغ دیا جا سکتا ہے۔ محترمہ مونا لیسا ڈیش نے مربوط منصوبہ بندی اور تخلیقی صلاحیتوں کے کردار پر روشنی ڈالی، جو بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی) کے پیغام کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
ورکشاپ نے بین وزارتی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے، آگاہی پھیلانے کی حکمتِ عملیوں پر غور کرنے، اور 21 جون سے قبل ایک ہم آہنگ قومی مہم کو یقینی بنانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کیا۔ اس موقع پر آخری سرے تک رسائی پر زور دیا گیا تاکہ یوگا سے متعلق پیغامات اور سرگرمیاں قبائلی علاقوں، شہری محلوں، دیہی علاقوں اور پسماندہ طبقات تک ڈیجیٹل اور زمینی ذرائع دونوں کے ذریعے پہنچ سکیں۔
چند ہی ہفتے باقی ہیں اور 21 جون کے لیے ایک تاریخی، جامع اور مؤثر یوگا جشن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔یہ ایک ایسا تحفہ ہے جو بھارت نے دنیا کو دیا، اور یہ ایک ایسی مشق ہےجو صحت، امن اور ہم آہنگی کی تلاش میں لاکھوں انسانوں کو متحد کر چکی ہے۔
********
ش ح۔ م ح۔ رض
U-1514
(Release ID: 2134472)