بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ہندوستانی سمندری فرموں نے جہاز سازی کے سودے حاصل کیے، اوسلو میں نور-شپنگ میں گرین ٹیک اور نالج پارٹنرشپ حاصل کی
’’ہندوستان کی سمندری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، عالمی تعاون نے میک ان انڈیا پر زور دیا ہے‘‘: مرکزی وزیر سربانند سونووال
جی آر ایس ای، کولکتہ نے کارسٹن ریہڈر (سی آر )، جرمنی کے ساتھ 7,500 ڈی ڈبلیو ٹی کثیر مقصدی جہاز تیار کرنے کے لیے ایم او آئی پر دستخط کیے
جی آر ایس ای نے متحدہ عرب امارات کے ایریز میرین اور ایک گلوبل انجن مینوفیکچرر کے ساتھ اسٹریٹجک مفاہمت نامے پر دستخط کیے
ہندوستان کے ایل اینڈ ٹی اور ناروے کے ڈی این وی نے متعدد شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Posted On:
05 JUN 2025 3:37PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اوسلو میں مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور ہندوستانی بحری کمپنیوں نے تعاون اور مستقبل کے کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کے لیے سرکردہ عالمی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا۔
اضافی 4 عدد 7,500 ڈی ڈبلیو ٹی کثیر مقصدی جہازوں کی تعمیر کے لیے کارسٹن ریہڈر شفس میکلر انڈ ریہڈر جی ایم بی ایچ اینڈ کمپنی۔ کے جی ، جرمنی اور گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای) کی طرف سے میمورنڈم آف انٹینٹ (ایم او آئی) پر دستخط کیے گئے۔ یہ جہاز ہائبرڈ پروپلشن کے حامل ہوں گے اور سائبر سیکیورٹی کے تازہ ترین اصولوں پر عمل پیرا ہوں گے۔ یہ جی آر ایس ای کے کولکتہ یارڈ میں اس وقت تعمیر کیے جانے والے 8 ایسے جہازوں کے موجودہ آرڈر کے علاوہ ہے۔ جی آر ایس ای نے یو اے ای کی ایریز میرین ایل ایل سی کے ساتھ ’’آف شور پلیٹ فارمز اور جہازوں کی تعمیر‘‘اور ایک گلوبل انجن مینوفیکچرر کے ساتھ تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے ہیں۔
مرکزی وزیر کے ناروے پویلین کے دورے کے دوران، ہندوستان کے لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) گروپ اور ناروے کے ڈی این وی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے جس میں تعاون کے متعدد شعبوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس میں جہاز سازی، آف شور اور میری ٹائم اور توسیعی پورٹ انفراسٹرکچر، انرجی سسٹمز، انڈسٹریل سلوشنز اور اسمارٹ انفراسٹرکچر، پائیداری، ای ایس جی اور رسک سروسز، سافٹ ویئر، سائبر سیکیورٹی، پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل سلوشنز شامل ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، مرکزی وزیر، جناب سربانند سونووال نے کہا ’’یہاں نارویجین کے پویلین میں آپ کے ساتھ شامل ہونا ایک اعزاز کی بات ہے جو کہ سمندری اختراع، قدیم سمندری سفر کی روایت اور مستقبل کے معاملے میں پائیداری کا ایک متاثر کن نمائش ہے۔ ناروے طویل عرصے سے ہندوستان کا ایک قابل قدر شراکت دار رہا ہے۔ ہمارا مضبوط تعاون، مشترکہ اقدار ، باہمی احترام اور پائیدار ترقی کے لئے مشترکہ عزائم پر قائم ہے۔ وسیع ساحلی خطوط اور بھرپور سمندری روایات کے حامل دو قابل فخر سمندری ممالک کے طور پر، ہم سمجھتے ہیں کہ نیلی معیشت کا مستقبل صرف ترقی پر نہیں بلکہ پائیدار، جامع اور لچکدار ترقی پر ہے، اس سے مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے کہ بہت سی ہندوستانی کمپنیاں سمندری شعبے میں تعاون کی ہماری عہد بندی کو مزید گہرا کرنے کے لئے ناروے کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کر رہی ہیں۔
جناب سربانند سونووال نے مزید کہا ’’ہماری حکومتیں گرین شپنگ کوریڈورز، ڈی کاربونائزیشن کی کوششوں، جہازوں کی ری سائیکلنگ اور صلاحیت سازی پر بھی مل کر کام کر رہی ہیں۔ بلیو اکانومی پر انڈیا-ناروے ٹاسک فورس تعلقات کوگہرا بنانے والے معاہدوں کا سنگ بنیاد ہے۔ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ہندوستان کے سمندری شعبے میں زبردست تبدیلیاں رونما ہورہی ہے۔ ساگرمالا جیسے اپنے اہم اقدامات کے ذریعے، ہم بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنا رہے ہیں، ملٹی ماڈل لاجسٹکس کو بہتر بنارہے ہیں اور بندرگاہوں کے ذریعہ ہونے والی صنعتی ترقی کو فعال کر رہے ہیں ۔ اس نقطہ نظر کا ایک اہم ستون، کم اخراج، توانائی کی بچت والے ساحلی اور اندرون ملک جہاز رانی کے لیے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ساحلی ونڈ انرجی ، میری ٹائم ڈیجیٹلائزیشن اور پائیدار بندرگاہوں کی ترقی میں تعاون کے لئے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ ساتھ مل کر ہم نہ صرف دو طرفہ مواقع تلاش کر سکتے ہیں، بلکہ ایک پائیدار اور محفوظ ہند-بحرالکاہل سمندری ایکو سسٹم میں بھی بامعنی تعاون کر سکتے ہیں۔‘‘
مرکزی وزیر آنے والی اور ایم ایس ایم ای کی شرکت کے ساتھ اہم میری ٹائم کمپنیوں کے تجارتی وفد کی بھی قیادت کر رہے ہیں۔ وفد میں شامل کچھ کمپنیوں میں ایل اینڈ ٹی شپ بلڈنگ، یومین میرین سروسز، اسمارٹ انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن سلوشنز (ایس ای ڈی ایس)، چوگلے شپ بلڈنگ ڈویژن، گوا شپ یارڈ لمیٹڈ، منڈووی ڈاکیارڈس، سنرجی شپ بلڈرز، واریا ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ، میرین الیکٹریکلز، بویاینسی کنسلٹینٹس، شوفٹ شپ یارڈ ، گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای) ، کوچین شپ یارڈ لمٹیڈ (سی ایس ایل) اور سوان ڈیفنس اینڈ ہیوی انڈسٹریز شامل ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ ن م۔
U- 1475
(Release ID: 2134236)