سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ بایوٹیکنالوجی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے سچتا پکھواڑا 2025 منایا

Posted On: 04 JUN 2025 12:00PM by PIB Delhi

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی  کےمحکمہ بائیوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) نے یکم مئی سے 15 مئی 2025 تک نئی دہلی میں اپنے ہیڈکوارٹر میں اور اس کے تمام خود مختار اداروں (اے آئی) اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یو) میں سوچھتا پکھواڑا 2025 کو حکومت ہند کے فلیگ شپ پروگرام  سوچھ بھارت مشن کے حصے کے طور پر منایا ۔ پکھواڑے کا اہتمام کابینہ سکریٹریٹ ، حکومت ہند کے جاری کردہ سوچھتا پکھواڑے 2025 کے کیلنڈر کے مطابق کیا گیا تھا ۔

پکھواڑا کا آغاز یکم مئی 2025 کو دہلی کے سی جی او کمپلیکس میں ڈی بی ٹی کے دفتر میں حلف برداری کی تقریب سے ہوا، جس کی قیادت سکریٹری ڈی بی ٹی نے کی۔ افسران اور ملازمین نے اجتماعی طور پر صفائی، نظم و ضبط اور شہری ذمے داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس تقریب میں  لوگوں نےجوش و خروش سے شرکت کی اور پورے پکھواڑے کی سرگرمیوں کے لیے ایک پُرعزم آغاز فراہم کیا۔پندرہ روزہ تقریب کے دوران ڈی بی ٹی، اس کے خود مختار اداروں اور پبلک سیکٹر اداروں نے کل 188 سرگرمیاں مکمل کیں۔ ان سرگرمیوں میں کئی بہترین اقدامات جیسے ای-ویسٹ بین، سینیٹری نیپکن ڈسپوزل مشین، اور ہائی کیپیسٹی ویسٹ شریڈر مشین کی تنصیبشامل تھے۔

 

اس کے علاوہ صحت سے متعلق چیک اپ، بنیادی زندگی بچانے کی تربیت(بی ایل ایس)، سی پی آرٹریننگ، سنگل یوز پلاسٹک پر آگاہی، ذہنی دباؤ سے نجات، بزرگوں کے گھر اور نیشنل ایسوسی ایشن آف بلائنڈ سنٹر دہلی میں صفائی مہم، شجرکاری کی سرگرمیاں، صحت مند طرزِ زندگی کے لیے کمیونٹی دوڑ، قدرتی سیر، دفتر میں خواتین کے لیے الگ کمرے کا افتتاح جیسی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔ماحولیاتیبیداری مہم بھی غریب بستیوں میں چلائی گئی۔ طلباء نے نُکڑ ناٹک کے ذریعے صفائی کے پیغام کو عام کیا۔ اس کے علاوہ پینٹنگ مقابلے اور پوسٹر بنانے کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

 

 

اس پکھواڑے کی نگرانی ڈی بی ٹی کے سینئر افسران نے کی۔ مسلسل جائزہ اجلاسوں کے ذریعے شرکاء کو حوصلہ افزائی اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ تین بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے دفاتر کے انتخاب کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جنہیں جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن)، ڈی بی ٹی کی جانب سے انعامات دیے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا س ک ۔ ج

U-1421


(Release ID: 2133756)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil