وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم کی طرف سے عالمی تمباکو مخالف دن سے متعلق بیداری کوئز -2025 کا 12 زبانوں میں مائی جی او وی پلیٹ فارم پر براہ راست انعقاد
Posted On:
03 JUN 2025 4:26PM by PIB Delhi
تمباکو کے خلاف جنگ، صرف صحت کا مسئلہ نہیں ہے ، بلکہ یہ ایک سماجی اور تعلیمی مشن ہے، جو پورے ہندوستان میں لاکھوں نوجوانوں کی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے۔ عالمی تمباکو مخالف دن -2025 کو منانے کے لیے، وزارت تعلیم نے مائی جی او وی کے ساتھ مل کر، طالب علموں، اساتذہ اور شہریوں کو تمباکو کے نقصان دہ اثرات اور باخبر انتخاب کرنے کی اہمیت کے بارے میں علم کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے آگاہی کوئز - 2025 کا آغاز کیا ہے۔
جو چیز اس کوئز کو واقعی خاص بناتی ہے، وہ اس کا کثیر لسانی ڈیزائن ہے۔ پہلی بار، اتنے بڑے پیمانے پر بیداری کی پہل بارہ زبانوں ، انگریزی، ہندی، آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، تامل، تیلگو، ملیالم، مراٹھی، اڑیا اور پنجابی میں ترتیب دی گئی ہے۔ یہ قدم قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کی روح کی عکاسی کرتا ہے، جو مقامی اور علاقائی زبانوں میں سیکھنے اور آگاہی کی پرزور حمایت کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ لسانی رکاوٹوں کی وجہ سے کوئی سیکھنے والا پیچھے نہ رہ جائے۔
اس میں شرکت آسان اور سب کے لیے کھلی ہے۔ کوئز آن لائن https://quiz.mygov.in/quiz/world-no-tobacco-day-awareness-quiz/ پر دستیاب ہے۔ وہاں، صارفین "ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے آگاہی کوئز - 2025" کا انتخاب کر سکتے ہیں، اپنی پسندیدہ زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں اور اپنے موبائل نمبر یا ای میل کا استعمال کرتے ہوئے، آسان رجسٹریشن کے بعد کوئز شروع کر سکتے ہیں۔ کوئز مفت، قابل رسائی اور معلوماتی ہے۔ تمام شرکاء کو مائی جی او وی کی طرف سے ایک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ملے گا، جس میں صحت مند، تمباکو سے پاک ہندوستان میں ان کے تعاون کا اعتراف کیا جائے گا۔
قومی تعلیمی پالیسی 2020 ایک سیکھنے کے ماحولیاتی نظام کا تصور کرتی ہے جو ہندوستان کی لسانی گونا گونیت کا احترام اور پروان چڑھاتی ہے۔ اس کوئز کے ذریعے، شرکاء کو نہ صرف نوعمروں میں صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بیداری پھیلانے کا موقع ملتا ہے، بلکہ شمولیت کے لیے لوگوں تک ان کے ذریعہ سمجھی جاسکنے والی زبان میں پہنچنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
آئیے ہم مل کر اس مہم کو صرف ایک ڈیجیٹل ایونٹ نہیں، بلکہ ملک گیر تحریک بنائیں۔ ہر اسکول، ہر استاد، ہر طالب علم اور ہر زبان اہم ہے۔ آگہی فہم سے شروع ہوتی ہے اور فہم کا آغاز زبان سے ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ض ر۔ ق ر)
U. No.1393
(Release ID: 2133551)