وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھوپال میں لوک ماتا اہلیہ بائی ہولکر کے 300ویں یوم پیدائش میں شرکت کریں گے


ثقافت کی وزارت 31 مئی کو  ، ان کا یوم پیدائش  منا رہی ہے

Posted On: 30 MAY 2025 4:07PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی ثقافت کی وزارت،  مدھیہ پردیش  حکومت کے اشتراک سے لوک ماتا اہلیہ بائی ہولکر کی 300ویں سالگرہ منا رہی ہے، جو ایک دور اندیش مصلح، ثقافتی سرپرست اور قابلِ احترام رہنما تھیں۔ یہ تقریب 31 مئی ، 2025 ء کو بھوپال کے جامبوری میدان میں منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم  جناب نریندر مودی مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

لوک ماتا اہلیہ بائی ہولکر کو عوامی فلاح پر مبنی پالیسیوں، اقتصادی اور سماجی-ثقافتی مسائل سے گہری وابستگی ، خاص طور پر خواتین کی زندگیوں سے متعلق امور پر ان کی توجہ کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے خواتین کی تعلیم اور سماجی و مذہبی زندگی میں مقامی طور پر ان کی شمولیت کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مہیشوری ساڑیاں تیار کرنے والی خواتین بنکروں کی بھی مدد اور حوصلہ افزائی کی۔

ان کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع تھا، جس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی (آبی ذخائر، سڑکوں، دھرم شالاؤں) سے لے کر ملک بھر میں مندروں کی دوبارہ تعمیر اور احیاء تک شامل ہے۔ ان کی تعمیر کردہ یادگاروں نے نہ صرف بھارت کے ثقافتی اور روحانی منظرنامے پر گہرا نقش چھوڑا بلکہ وقت کی کسوٹی پر بھی پورا اتریں۔

تقریب کی اہم جھلکیاں:

  • لوک ماتا اہلیہ بائی ہولکر کی 300ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ‘یادگاری سکّہ اور ڈاک ٹکٹ ’ جاری کیا جائے گا۔
  • ان کی شاندار زندگی، کارناموں اور بھارتی معاشرے و ثقافت میں ان کی خدمات کو اجاگر کرنے والی ایک نمائش بھی پیش کی جائے گی۔
  • تقریب میں ایسی ثقافتی پیشکش شامل ہوں گی  ، جو لوک ماتا اہلیہ بائی ہولکر کی زندگی بھر اپنائی گئی اقدار اور روایات کی عکاسی کریں گی۔
  • اس یادگاری پروگرام  میں مندرجہ ذیل معزز شخصیات موجود  ہوں گی :
  • مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ، جناب موہن یادو
  • مدھیہ پردیش کے گورنر، جناب منگوبھائی پٹیل

یہ تقریب ثقافت کی وزارت کی اُن مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے ، جن کا مقصد بھارت کے ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور اُن عظیم شخصیات کو یاد کرنا اور ان کی عزت افزائی کرنا ہے ، جنہوں نے بھارت کی ثقافتی اور سماجی بنیادوں کو تشکیل دیا۔

 

.................

( ش ح ۔ ا گ  ۔ ع ا )

U. No. 1292


(Release ID: 2132810)