لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر 3 سے 5 جون 2025 کے دوران برازیل کے برازیلیہ میں منعقد ہونے والے 11 ویں برکس پارلیمانی فورم میں بھارتی پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے
فورم کا مجموعی تھیم ہوگا:‘ زیادہ شمولیاتی اور پائیدار عالمی حکمرانی کی تعمیر میں برکس پارلیمنٹس کا رول ’
لوک سبھا اسپیکر ‘ذمہ دار اور شمولیاتی مصنوعی ذہانت کے لیے بین پارلیمانی اشتراک’ اور دیگر موضوعات پر فورم سے خطاب کریں گے
فورم کی میٹنگوں کے دوران بھارت کی پارلیمنٹ کے مصنوعی ذہانت سے متعلق اقدامات جیسے بھاشنی کو اجاگر کیا جا سکتا ہے
فورم کی میٹنگوں میں برکس اور مدعو ممالک کے پریسائڈنگ افسران اور اراکین پارلیمنٹ ، آئی پی یو کے صدر کے ساتھ شرکت کریں گے
Posted On:
30 MAY 2025 4:00PM by PIB Delhi
لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا 3 سے 5 جون 2025 کے دوران برازیل کے برازیلیہ میں منعقد ہونے والے 11 ویں برکس پارلیمانی فورم میں بھارتی پارلیمانی وفد (آئی پی ڈی)کی قیادت کریں گے۔یہ وفد راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین جناب ہری ونش ، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب سریندر سنگھ ناگر، لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب وجے بگھیل، لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب وویک ٹھاکر ، لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شبری بائے ریڈی، لوک سبھا کے سیکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل جناب پی سی موڈی پر مشتمل ہوگا۔
11ویں برکس پارلیمانی فورم کا مجموعی تھیم ہوگا:‘ زیادہ شمولیاتی اور پائیدار عالمی حکمرانی کی تعمیر میں برکس پارلیمنٹس کا رول ’۔ فورم کی میٹنگوں میں برکس ممالک (برازیل ، روس ، بھارت ، چین ، جنوبی افریقہ ، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات ، ایتھیوپیا، انڈونیشیا اور ایران ) کے اراکین پارلیمنٹ اور پریسائڈنگ افسران اور مدعو ممالک۔ بیلاروس، بولیویا، قزاخستان ، کیوبا، نائیجریا، ملیشیا، تھائی لینڈ، یوگانڈا اور ازبکستان ۔ بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی صدر عزت مآب محترمہ ٹولیا ایکسن کے ساتھ شرکت کریں گے۔
توقع ہے کہ لوک سبھا اسپیکر فورم کے مکمل اجلاس سے درج ذیل 4 ذیلی موضوعات پر خطاب کریں گے۔
- دیر پا اور مضبوط برکس بین پارلیمانی اشتراک کی جانب پیش قدمی ۔
- کثیر جہتی امن اور سلامتی منظر نامے کی اصلاحات کے لیے برکس پارلیمنٹوں کا اتحاد ۔
- ذمہ دار اور شمولیاتی مصنوعی ذہانت کے لیے بین -پارلیمانی تعاون ۔
- معاشی ترقی کی نئی راہوں کی تلاش کے لیے برکس پارلیمانی ایکشن ۔
راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین درج ذیل ، ذیلی موضوعات پر ہونے والے مکمل اجلاس میں شرکت کریں گے:
- عالمی صحت کے لیے بین- پارلیمانی برکس اتحاد ۔
- ماحولیات اور پائیداریت پر بین- پارلیمانی برکس مذاکرات۔
شرکت کرنے والے اراکین پالیمنٹ ، برکس کی خواتین اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگوں کے مختلف اجلاس میں شرکت کریں گے اور برکس پارلیمنٹوں کی بین الاقوامی معاملات سے متعلق کمیٹیوں کے صدور کی میٹنگ میں بھی حصہ لیں گے جو 3 جون 2025 کو منعقد ہوگی۔
چوٹی کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر، فورم کے پس منظر میں شرکت کرنے والی پارلیمنٹوں کے پریسائڈنگ افسران کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں بھی کر سکتے ہیں ۔
******
ش ح۔ ض ر۔ رب
U. No. 1291
(Release ID: 2132779)