شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہار کے عوام کا پٹنہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو جدید بنانے کا دیرینہ مطالبہ اب پورا ہو گیا:وزیر آعظم نریندر مودی


یہ نیا ٹرمینل صرف ایک انفراسٹرکچر نہیں، بلکہ مواقع، سیاحت اور مقامی فخر کا دروازہ ہے: وزیر شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو کنجراپو

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پٹنہ ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا اور بہٹا میں سویل انکلیو کا سنگِ بنیاد رکھا

Posted On: 30 MAY 2025 3:28PM by PIB Delhi

بہار میں فضائی رابطے کو بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کی جانب ایک تاریخی قدم کے طور پر اس کے قدیم شہر اور دارالحکومت پٹنہ کو ایک جدید ترین ایئرپورٹ ٹرمینل حاصل ہو گیا ہے، جو 1,200 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ ایئرپورٹ 65,150 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ مصروف اوقات میں 3,000 مسافروں اور سالانہ ایک کروڑ مسافروں کے آمدو رفت کا بندوبست کر سکے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل جئے پرکاش نارائن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پٹنہ میں نئے ٹرمینل بلڈنگ کا افتتاح کیا اور بہٹا میں مجوزہ سول انکلیو کا سنگِ بنیاد رکھا۔یہ ٹرمینل 64 چیک اِن کاؤنٹرز، 9 آٹومیٹک ٹرے ریٹریول سسٹمز(اے ٹی آر ایس) ، 5 ایئرو برج اور 1,100 گاڑیوں کی گنجائش والی ملٹی لیول کار پارکنگ(ایم ایل سی پی) جیسی جدید سہولیات سے لیس ہے، جو مسافروں کے لیے ایک آرام دہ اور ہموار تجربہ کو یقینی بناتا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ بہار کے گورنر جناب عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار، شہری ہوابازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو، وزیر مملکت برائے شہری ہوابازی جناب اس مرلی دھر موہول اور بہار کے نائب وزرائے اعلیٰ جناب سمرات چودھری اور جناب وجے کمار سنہا بھی موجود تھے۔

روہتاس ضلع کے کارکٹ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہاکہ ایک وقت تھا، جب بہار میں صرف ایک ہی ہوائی اڈہ  پٹنہ ہوتا تھا، لیکن آج دربھنگہ ایئرپورٹ بھی فعال ہے، جو دہلی، ممبئی اور بنگلورو جیسے شہروں کے لیے براہ راست پروازیں فراہم کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے پٹنہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو جدید بنانے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کیا اور کہا کہ یہ مطالبہ اب پورا ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ شام انہیں پٹنہ ایئرپورٹ کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، جو اب سالانہ ایک کروڑ مسافروں کے انتظام کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ نیا ٹرمینل بہار کی عظیم ثقافتی وراثت کے عناصر سے آراستہ ہے، جن میں متھلا آرٹ اور نالندہ مہاویہار سے متاثرہ فن تعمیر شامل ہیں۔ پائیداری پر زور دیتے ہوئے اس عمارت میں جدید سبز سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں ایل ای ڈی لائٹنگ، انسولیٹڈ چھت اور توانائی بچانے والے شیشے شامل ہیں تاکہ تھرمل آرام کو یقینی بنایا جا سکے اور 4-اسٹارجی آر آئی ایچ اے ریٹنگ کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

شہری ہوابازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے ایکس (X) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘یہ دن بہار کے لیے فخر کا دن ہے اور عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  ہندوستان کی ہوا بازی کے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ نیا ٹرمینل صرف ایک عمارت نہیں بلکہ مواقع، سیاحت اور مقامی فخر کا دروازہ ہے۔ یہ بہار کی عظیم ثقافتی وراثت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ہی  رابطے اور روزگار کے مواقع  کو وسعت دیتا ہے،یہی حقیقی ترقی ہے۔ ہم خوابوں کو منزل سے جوڑنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

بہٹا سول انکلیو – بہار میں ہوا بازی کا مستقبل

پٹنہ سے تقریباً 35 کلومیٹر دور بہٹا ایئر فورس اسٹیشن پر ایک نئے سول انکلیو کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔ اس منصوبے کی لاگت1,413 کروڑ ہے اور یہ ٹرمینل 68,000 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، جو سالانہ 50 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔بہٹا ٹرمینل میں 64 چیک اِن کاؤنٹرز، 16 خودکار چیک اِن کیوسکس، 10 آٹو میٹک ٹرے ریٹریول سسٹمز(اے ٹی آر ایس) اور 5 ایئرو برج شامل ہوں گے۔

بہٹا ٹرمینل کی تعمیراتی جھلک موریہ اور گپتا دور کے ساتھ ساتھ نالندہ اور وکرم شیلا سے متاثر ہے۔ اسے پانچ ستارہ جی آر آئی ایچ اے ریٹنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں پائیدار انفراسٹرکچر شامل ہے، جیسے کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ جو دوبارہ استعمال کے لیے پانی فراہم کرتا ہے۔

بہٹا کی ترقی اس خطے کو تجارت، سیاحت، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کا مرکز  میں تبدیل کردے گی ، جو علاقائی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک طاقتور انجن کا کردار ادا کرے گی۔

یہ دو اہم منصوبے حکومت ہند کے ہوابازی کے شعبے کو تبدیل کرنے، علاقائی رابطوں کو فروغ دینے اور وکست بھارت کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے عزم  کی تصدیق کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح –م ع ن- ش ح ب)

U. No.1287

 


(Release ID: 2132727)
Read this release in: Hindi , English , Tamil