زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت  جناب  شیوراج سنگھ چوہان جمعہ کو جموں کا دورہ کریں گے

Posted On: 29 MAY 2025 6:37PM by PIB Delhi

زراعت ،کسانوں کی بہبود اوردیہی ترقی کے مرکزی وزیر   جناب شیوراج سنگھ چوہان جمعہ کو جموں میں 'وکست کھیتی سنکلپ ابھیان' کے تحت منعقدہ کسان کنونشن میں شرکت کریں گے۔ وزیر کے ہمراہ مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر مملکت برائے ارضیاتی  سائنسز، وزیر مملکت وزیر اعظم دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی ہوں گے۔

وکست کھیتی سنکلپ ابھیان  کا اہتمام انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ  (آئی سی اے آر) اور وزارت زراعت و کسان بہبود کے اشتراک سے ریاستی حکومتوں کے تعاون سے 29 مئی سے 12 جون تک 700 سے زائد اضلاع میں کیا جا رہا ہے تاکہ خریف سیزن سے پہلے کسانوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

اس ابھیان کے دوران، سائنسی ٹیمیں دیہاتوں کا دورہ کریں گی تاکہ کسانوں سے براہ راست رابطہ کیا جا سکے۔ اس مہم میں تمام 731 کرشی وگیان کیندر ، تمام 113 آئی سی اے آر اداروں، زراعت، باغبانی، مویشیو ں کی پرورش اور ماہی پروری کے ریاستی سطح کے محکموں کے حکام، ترقی پسند کسانوں اور دیگر زرعی اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔ اس مہم کا مقصد مختلف ریاستوں میں تقریباً 1.5 کروڑ کسانوں تک براہ راست پہنچنا اور ان سے بات چیت کرنا ہے۔

*********

ش ح. ف ا ، م س   

 (U: 1256)   

 


(Release ID: 2132521)
Read this release in: English , Hindi , Nepali , Tamil