صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
چھ ممالک کے سفیروں نے صدرجمہوریہ ہند کو اسناد پیش کیں
Posted On:
29 MAY 2025 6:52PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (29 مئی 2025) راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں تھائی لینڈ، کوسٹا ریکا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، ترکیہ، بنگلہ دیش اور قزاخستان کے سفیروں/ہائی کمشنروں سے ان کی اسناد قبول کیں ۔ جنہوں نے اپنی اسناد پیش کیں وہ درج ذیل ہیں:
- تھائی لینڈ کی سفیر عزت مآب محترمہ شناوارت تھنگسنفنٹ

- جمہوریہ کوسٹا ریکا کے سفیر عزت مآب نیسٹر گیبریل بالٹوڈانو ورگاس

- سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے ہائی کمشنر عزت مآب گردیپ باتھ

- جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عزت مآب علی مراد ایرسوئے

- عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر عزت مآب ایم ریاض حمیداللہ

- جمہوریہ قزاخستان کے سفیرعزت مآب عظمت یسکرائیف

*******
ش ح ۔ ف ا۔ م ص
U - 1253
(Release ID: 2132488)