لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

اراکین پارلیمنٹ نے سوتنتر ویر وِنائک دامودر ساورکر کو گلہائے عقیدت نذر کیے

Posted On: 28 MAY 2025 5:59PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا اور راجیہ سبھا کے وائس چیئرمین جناب ہری ونش نے آج سمویدھان سدن کے سینٹرل ہال میں سوتنتر ویر ونائک دامودر ساورکر کو ان کے یوم پیدائش گلہائے عقیدت نذر کیے۔

ممبران پارلیمنٹ، سابق ممبران پارلیمنٹ، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی اور دیگر سینئر افسران نے بھی سوتنتر ویر ونائک دامودر ساورکر کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔

ویر ساور کے نام سے مشہور سوتنترویر ونائک دامودر ساورکر 28 مئی 1883 کو پیدا ہوئے تھے۔ ہندوستان کی تحریک آزادی میں ایک بلند پایہ شخصیت ساور ایک انقلابی، شاعر،مصنف اور ایک بصیرت مند سماجی مصلح بھی تھے۔ ویر ساورکر نے 20ویں صدی کے اوائل میں برطانوی استعمار کے خلاف مزاحمت کے جذبے کو ابھارنےمیں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے انقلابی تنظیموں کی بنیاد رکھی جس کا مقصد نوجوان ہندوستانیوں کو آزادی کے مقصد کیلئے متحد اور متحرک کرنا تھا۔ انڈمان اور نکوبار جزائر کی بدنام زمانہ سیلولر جیل میں قید کے دوران ان کی ناقابلِ تسخیر ہمت سب سے زیادہ نمایاں تھی، جہاں انھوں نے غیر متزلزل عزم کے ساتھ بے پناہ مشکلات برداشت کیں۔

اپنے انقلابی جوش سے ہٹ کر، ویر ساورکر سماجی اصلاحات اور جدیدیت کے سخت حامی تھے۔ انہوں نے عقلیت پسندی، سماجی برائیوں کو ختم کرنے اور ایک ترقی پسند ہندوستانی معاشرے کو فروغ دینے کے نظریات کی حمایت کی۔ ویر ساورکر کی میراث ان کی تحریروں، قومی آزادی کے لیے ان کی انتھک جدوجہداور ایک مضبوط، خود کفیل ہندوستان کے لیے ان کے وژن کی شکل میں برقرار ہے۔ ان کی زندگی حب الوطنی،استحکام اور اصلاح کی ایک طاقتور مثال بنی ہوئی ہے۔

سمویدھان سدن کے سینٹرل ہال میں رکھی گئی سوتنترویر وی ڈی ساورکر کی تصویرکو محترمہ چندرکلا کمار کدم نے پینٹ کیا تھا اور 26 فروری 2003 کو اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے  عبدالکلام نے باضابطہ طور پر اس کی نقاب کشائی کی تھی۔

*******

ش ح۔ م م۔ص ج  

 (U: 1202)


(Release ID: 2132133)