وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آنجہانی ویر ساورکرجی کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Posted On: 28 MAY 2025 9:33AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  آنجہانی ویر ساورکرجی کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جناب مودی نے کہا:‘‘شکر گزار قوم آزادی کی تحریک میں ان کی بے مثال جرأت اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ملک کے لیے ان کی قربانی اور لگن ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘بھارت ماتا کے سچے سپوت آنجہانی ویر ساورکر جی کو ان کے یوم پیدائش پر ادب و احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت۔غیر ملکی حکومت کے سخت ترین مظالم بھی مادرِ وطن کے تئیں ان کے جذبۂ قربانی کو متزلزل نہ کر سکے۔آزادی کی تحریک میں ان کے بے مثال حوصلے اور جدوجہد کی داستان کو شکر گزار قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
ملک کے لیے ان کی قربانی اور لگن ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں بھی مشعلِ راہ بنی رہے گی۔’’

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –م ع ن- ت ع)

U. No.1181

 


(Release ID: 2131882)