دیہی ترقیات کی وزارت
محکمہ اراضی وسائل نے 30 دنوں کی مدت کے اندر عوام سے ‘رجسٹریشن بل 2025’ کے مسودے پر تجاویز طلب کی ہیں
Posted On:
27 MAY 2025 11:59AM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی دیہی ترقی کے وزارت کےزمینی وسائل کے محکمہ نے ایک مسودہ قانون دی رجسٹریشن بل 2025 تیار کیا ہے، جس کا مقصد رجسٹریشن کے موجودہ نظام کو جدید، آن لائن، کاغذ سے پاک اورعوام دوست بنانا ہے۔ اس بل کے نافذ ہونے کے بعد یہ آئین سے پہلے کے رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی جگہ لے گا۔
رجسٹریشن ایکٹ 1908 گزشتہ ایک صدی سے ہندوستان میں دستاویزات کی رجسٹریشن کے نظام کا بنیادی ستون رہا ہے۔ یہ غیر منقولہ جائیداد اور دیگر لین دین سے متعلق دستاویزات کے رجسٹریشن کے لیے قانونی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ دستاویزات کی اہمیت سرکاری اور نجی دونوں سطحوں پر بڑھ چکی ہے، اور یہ اکثر مالی، انتظامی، اور قانونی فیصلوں کی بنیادرہی ہیں۔ اس لیے رجسٹریشن کا عمل مضبوط، قابلِ اعتماد اور جدید سماجی و تکنیکی ترقیات کے مطابق ہونا نہایت ضروری ہے۔حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال، بدلتے ہوئے سماجی و اقتصادی رجحانات، اور رجسٹرڈ دستاویزات پر انحصار میں اضافے ،مثلاً خدمات کی فراہمی اور عدالتی فیصلوں میں رجسٹرڈ دستاویز کی اہمیت نے اس بات کو اُجاگر کیا ہے کہ ایک جدید، دوراندیش اور ہم آہنگ رجسٹریشن فریم ورک متعارف کرایا جائے۔ کئی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پہلے ہی 1908 کے قانون کے تحت آن لائن دستاویز جمع کروانے اور ڈیجیٹل شناخت کی تصدیق جیسے اقدامات متعارف کر چکے ہیں۔مزید برآں، رجسٹریشن افسران کے اختیارات اور ذمہ داریوں کو واضح طور پر متعین کرنا بھی ضروری ہے، تاکہ وہ رجسٹریشن کے عمل کی شفافیت اور اعتبار کو یقینی بنا سکیں۔ انہی جدید اقدامات کی بنیاد پر اب ایک متحد اور معاون قانونی ڈھانچے کی ضرورت ہے، جو پورے ملک میں محفوظ، مؤثر، اور عوام دوست رجسٹریشن طریقوں کو فروغ دے۔ رجسٹریشن بل، 2025 اس وژن کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
قبل از قانون سازی مشاورتی عمل کے ایک حصے کے طور پر، ’رجسٹریشن بل، 2025‘ کا مسودہ محکمہ ارضیاتی وسائل کی ویب سائٹ https://dolr.gov.in پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے تاکہ 30 دنوں کے اندر (25.06.2025 کو یا اس سے پہلے) مقررہ پروفارما میں عوام سے تجاویز طلب کی جائیں۔
تجاویز / آراء / تبصروں کے لیے پروفارما
نمبرشمار
|
مسودہ بل کا سیکشن نمبر
|
سیکشن کا عنوان
|
مجوزہ ترمیم، اگر کوئی ہو
|
ریمارکس/تبصرے
|
|
|
|
|
|
مسودہ بل پر تجاویز/تبصرے ا یم ایس ورلڈ (یا ہم آہنگ فارمیٹ) یا مشین کے ذریعے پڑھنے کے قابل پی ڈی ایف فارمیٹ میں درج ذیل ای میل آئی ڈی sanand.b[at]gov[dot]in پر شیئر کیے جا سکتے ہیں۔
************
UN-1133
(ش ح۔ ت ف۔ف ر)
(Release ID: 2131578)