وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت: وزیر دفاع نے صنعتی شراکت داری کے ذریعے ایڈوانسڈ میڈیم کامبیٹ ایئرکرافٹ پروگرام کے ایگزیکیوشن ماڈل کو منظوری دی


مسابقتی بنیاد پر نجی اور سرکاری شعبوں کے لیے مساوی مواقع

ہندوستانی  کمپنی آزادانہ/  جوائنٹ وینچر / کنسورشیم کے طور پر ٹینڈر دے سکتی ہے

Posted On: 27 MAY 2025 10:09AM by PIB Delhi

ہندوستان کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور قومی صنعتی ایرو اسپیس کے مضبوط ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کی سمت میں اہم قدم بڑھاتے ہوئے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے میڈیم ایڈوانسڈ کامبیٹ ایئرکرافٹ (اے ایم سی اے) پروگرام کے نفاذ کے ماڈل کو منظوری دے دی ہے۔ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) اس پروگرام کو صنعتی شراکت کے ذریعے نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔

۱.jpg

یہ نفاذ کا ماڈل مسابقتی بنیاد پر نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے ۔ یہ ادارے یا تو  آزادانہ طور پر ، یا جوائنٹ وینچر یاکنسورشیم کی شکل میں ٹینڈرپیش کر سکتے ہیں۔ شرکت کرنے والی اکائی/ٹینڈر دہندہ کو ہندوستانی کمپنی ہونی چاہیے جو ملک کے قوانین اور ضوابط کی مکمل پابندی کرتی ہو۔

2.jpg

یہ قدم ملکی مہارت، صلاحیت اور استعداد کو بروئے کار لا کر اے ایم سی اے پروٹوٹائپ تیار کرنے کی سمت میں اہم پیش رفت ہے، جو ایرو اسپیس کے شعبے میں "آتم نربھرتا" (خود انحصاری) کی جانب ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔

ایرو ناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) جلد ہی اے ایم سی اے کی ترقیاتی مرحلے کے لیےایکسپریشن آف انٹریسٹ(ای او آئی) مدعو کرےگی۔

---------------------------

ش ح۔ م ش ع۔ص ج

UN-NO-1131


(Release ID: 2131540)