لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کو اپنی مسلح افواج کی بہادری، جرأت اور غیر متزلزل عزم پر فخر ہے: لوک سبھااسپیکر


جو بھی ملک یا دہشت گرد تنظیم بھارت میں دہشت گردی پھیلائے گی، اسے آپریشن سندور سے بھی زیادہ سخت انجام بھگتنا ہوگا: لوک سبھااسپیکر

قومی سلامتی سے متعلق امور میں ہمیں اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں: اسپیکر لوک سبھا

وزیر اعظم کی بصیرت افروز قیادت میں، بھارت نے دفاعی پیداوار میں آتم نربھرتا (خود انحصاری) کا واضح ہدف اپنایا ہے: اسپیکر لوک سبھا

بھگوان برسا منڈا نے قبائلی وقار اور خود داری کے لیے ایک طویل اور جرأتمندانہ کا آغاز کیا: اسپیکر لوک سبھا

وِکست بھارت 2047 کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اجتماعی کوششیں، ٹیکنالوجی، مسابقت، اور ہنر مندی کی ترقی کلیدی حیثیت رکھتی ہیں: اسپیکر لوک سبھا

لوک سبھا اسپیکر نے جمشیدپور میں سنگھ بھوم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پلاٹینم جوبلی تقریبات سے خطاب کیا

Posted On: 25 MAY 2025 7:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی/جمشیدپور، 25 مئی2025:بھارت کی قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم اور دہشت گردی کے خلاف سخت مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے، لوک سبھا کے اسپیکر جناب  اوم برلا نے بھارت کی مسلح افواج کے عزم اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی مسلح افواج کی بہادری، جرأت اور غیر متزلزل عزم پر فخر ہے۔

ایک مضبوط پیغام دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی ملک یا دہشت گرد تنظیم بھارت میں دہشت گردی پھیلائے گی، تو اس کے نتائج ’’آپریشن سندور‘‘ سے بھی زیادہ سنگین ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف اپنی داخلی سلامتی کے نظام کو مضبوط کیا ہے بلکہ دنیا کو اس حوالے سے ایک واضح اور فیصلہ کن پیغام بھی دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ قومی سلامتی کے معاملات میں ہمیں اجتماعی مفاد کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

جناب  برلا آج جمشیدپور میں سنگھ بھوم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پلاٹینم جوبلی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اپنے پہلے دورۂ جھارکھنڈ کے دوران بطور اسپیکر لوک سبھا، جناب  اوم برلا نے بھگوان برسا منڈا اور ریاست جھارکھنڈ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے رانچی کے برسا چوک پر بھگوان برسا منڈا کو پھولوں کی مالا پیش کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا اور برسا منڈا میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ملک کی ترقی میں قبائلی برادریوں کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے جھارکھنڈ کو ایک ایسی سرزمین قرار دیا جس نے بھارت کو بھگوان برسا منڈا اور جمشید جی ٹاٹا جیسے عظیم شخصیتیں عطا کیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا نے قبائلی وقار اور خودداری کے لیے ایک طویل اور بہادر جدوجہد کا آغاز کیا، اور جمشید جی ٹاٹا کے ویژن کو اجاگر کیا جنہوں نے آزادی سے بہت پہلے ہی بھارت کی صنعتی بیداری کی بنیاد رکھی۔

دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے حصول میں بھارت کی شاندار پیش رفت پر بات کرتے ہوئے، جناب  اوم برلا نے کہا کہ ایک وقت میں درآمدات پر انحصار کرنے والا ملک آج دفاعی ساز و سامان کی تیاری اور برآمد میں ابھرتی ہوئی طاقت بن چکا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ بڑی تبدیلی جدت طرازی اور مضبوط پالیسی معاونت کے ذریعے ممکن ہوئی ہے، جس نے بھارتی ایم ایس ایم ایزاور صنعتوں کے لیے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں براہِ راست اور مؤثر کردار ادا کرنے کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں، بھارت نے دفاعی پیداوار میں آتم نربھرتا (خود انحصاری) کا ایک واضح اور پُرعزم ہدف اپنایا ہے۔

جناب برلا نے مزید کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت کی ریڑھ کی ہڈی ہماری صنعت کا عزم اور صلاحیتیں ہیں۔

جناب اوم برلا نے زور دے کر کہا کہ ہمیں ’’وِکست بھارت 2047‘‘ کے ویژن کو حقیقت بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا اور ٹیکنالوجی، مسابقت اور مہارت کی ترقی کی قوتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سب سے بڑی طاقت اس کی نوجوان اور ہنر مند آبادی ہے۔

تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی معیشت میں، جہاں مسابقت صرف مصنوعات و خدمات تک محدود نہیں بلکہ ٹیلنٹ اور جدت طرازی تک پھیل چکی ہے، جناب  برلا نے کہا کہ بھارتی نوجوان عالمی قیادت میں ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مختلف شعبوں میں کئی ہندوستانی عالمی کمپنیوں کی قیادت کر رہے ہیں، جو بھارت کی علمی و کاروباری صلاحیت کا ثبوت ہے۔

بھارت کے بدلتے تعلیمی منظرنامے پر بات کرتے ہوئے، جناب  برلا نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے ساتھ آئی آئی ٹیزاور ایمسجیسے اداروں کو عالمی تحقیقی و اختراعی مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کو صنعتوں کے ساتھ اشتراک کے لیے بھی ترغیب دی جا رہی ہے تاکہ ترقی یافتہ معیشتوں جیسے تحقیقی ماحولات پیدا کیے جا سکیں۔

جناب برلا نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ اطلاعات وٹیکنالوجی، گرین انرجی، دفاعی ٹیکنالوجی، اور جدید مال سازی جیسے شعبوں میں موجود وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم صرف بڑی صنعتوں کی حمایت نہ کریں، بلکہ اگلی نسل کی اختراعی قیادت کریں۔ انہوں نے نوجوانوں کی مہارت، اختراع، اور عالمی اشتراک میں سرمایہ کاری کے لیے اثردار اپیل کی تاکہ بھارت پائیدار اور جامع ترقی کا عالمی مینار بن سکے۔

سنگھ بھوم چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی طویل تاریخ کو سراہتے ہوئے، جناب  برلا نے فخر کے ساتھ کہا کہ اس چیمبر نے برسوں سے خطے اور ملک کے اقتصادی و تکنیکی منظرنامے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کو محض نمائندہ ادارہ بن کر نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اسے جمہوری مکالمے کا پلیٹ فارم بننا چاہیے جہاں نجی شعبہ، حکومت اور سول سوسائٹی مشترکہ طور پر بھارت کے صنعتی اور اقتصادی مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں۔

اس موقع پر دفاعی امور کے وزیر مملکت جناب  سنجے سیٹھ، سابق وزیر اعلیٰ اور  سابق مرکزی وزیر جناب  ارجن منڈا، رکن پارلیمان جناب  بدیوت برن مہتو اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس سے قبل جناب  اوم برلا کا رانچی ایئرپورٹ پر روایتی انداز میں استقبال کیا گیا، جہاں جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر جناب  رابندر ناتھ مہتو اور مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع جناب  سنجے سیٹھ نے ان کا استقبال کیا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1078


(Release ID: 2131216)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati