وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تاریخی کوہ پیمائی: مشترکہ قومی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی

Posted On: 25 MAY 2025 12:48PM by PIB Delhi

ملک کے ممتاز کوہ پیمائی کے اداروں، جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینرینگ اینڈ ونٹر اسپورٹس (جے آئی ایم اینڈ ڈبلیو ایس) پہلگام، نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینرینگ (این آئی ایم) اترکاشی، اور ہمالین ماؤنٹینرینگ انسٹی ٹیوٹ (ایچ ایم آئی) دارجیلنگ  کے تربیت فراہم کاروں پرمشتمل ایک مشترکہ مہم جو ٹیم 23 مئی 2025 کو ماؤنٹ ایوریسٹ (8848.86 میٹر) پر کامیابی کے ساتھ چڑھائی کی۔

26 مارچ 2025 کو نئی دہلی میں دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ کی طرف سے جھنڈی دکھا کر شروع کی گئی اس مہم کی قیادت کرنل انشومن بھدوریا، پرنسپل این آئی ایم اترکاشی، اور کرنل ہیم چندر سنگھ، پرنسپل جے آئی ایم اینڈ ڈبلیو ایس پہلگام کر رہے تھے، اور اس میں پانچ انسٹرکٹرز کی ایک ممتاز ٹیم شامل تھی۔جس میں راجیندر مکھیہ (جے آئی ایم اینڈ ڈبلیو ایس)، جناب راکیش سنگھ رانا (این آئی ایم)، سب بہادر پہان (این آئی ایم)، جناب پسنگ تینزنگ شیرپا (ایچ ایم آئی)، اور تھوپستن تسیوانگ (ایچ ایم آئی)  شامل تھے۔ آب و ہوا سے موافقت کے جزو کے طور پر اس ٹیم نے 18 اپریل 2025 کو ماؤنٹ لابوچے کی چوٹی بھی سر کی تھی۔

کوہ پیماؤں نے سخت موسم اور انتہائی اونچائی والے مقامات پر حالات کا سامنا کرتے ہوئے غیر معمولی ہمت، مزاحمت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، جس نے ہندوستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نیا معیار قائم کیا۔ ایورسٹ بیس کیمپ پر بحفاظت اترنے کے بعد، ٹیم اب کھٹمنڈو کے راستے پر ہے۔

******

(ش ح –ا ب ن- ت ع )

U.No:1069


(Release ID: 2131114)
Read this release in: English , Hindi , Tamil