بجلی کی وزارت
مرکزی وزیرجناب منوہر لال نےکرناٹک کے توانائی کے شعبے کا جائزہ لیا، مالیاتی اصلاحات اور اسمارٹ میٹرپر تیز ی سے عمل آوری پر زور دیا
جناب منوہر لال نے کرناٹک میں واجب الادا رقوم کی وقت ادائیگی اور بجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کے حل پر زور دیا
Posted On:
23 MAY 2025 2:59PM by PIB Delhi
عزت مآب مرکزی وزیر برائے توانائی جناب منوہر لال نے آج بنگلور میں ریاست کرناٹک کے توانائی کے شعبے کا جامع جائزہ لیا۔ اس جائزہ میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے توانائی ، نئی و قابل تجدید توانائی جناب شری پد نائیک؛ کرناٹک کے عزت مآب وزیر توانی جناب کے جے جارج؛ حکومت ہند، ریاستی حکومت اور آر ای سی لمیٹڈ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ریاستی حکومت نے کرناٹک میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کیا۔ میٹنگ میں پیداوار کے ذرائع، ترسیلی ڈھانچے کے لیے رائٹ آف وے (آ ر او ڈبلیو) میں درپیش چیلنجز اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے معاونت کی ضرورت جیسے امور پر تبادلہٍ خیال کیا گیا۔
عزت مآب مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ریاست کو بجلی کے شعبے میں قابل تجدید توانائی کے بڑھتے ہوئے حصے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کا دورہ زمینی سطح پر موجود مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور ریاست میں بجلی کی فراہمی کو مستحکم بنانے کے لیے نئے اقدامات تلاش کرنے کے مقصد پر مرکوز ہے۔

عزت مآب وزیر نے ریاست پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائی کمپنیوں کے سالانہ مالی نقصانات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے اور اخراجات کی عکاسی کرنے والے ٹیرف کے نفاذ کے لیے کام کرے- انہوں نے حکومت کے محکموں سے متعلق واجبات اور سبسڈیوں کی بروقت ادائیگی کی اہمیت پر زور دیا اور ریاست کو مشورہ دیا کہ وہ اگست 2025 تک تمام سرکاری اداروں، بشمول مقامی ادارے اور کالونیوں میں پری پیڈ اسمارٹ میٹرز کی مکمل تنصیب کو یقینی بنائے۔ انہوں نے سرکاری بجلی کے واجبات کے مؤثر انتظام کے لیے ایک مرکزی ادائیگی کے نظام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
جناب منوہر لال نے ریاست کو مزید ہدایت دی کہ وہ کمرشل، صنعتی اور دیگر صارفین کی کیٹیگریز کے لیے اسمارٹ میٹرنگ کے نفاذ کو مقررہ مدت کے اندر تیز کرے۔ انہوں نے ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر میں رکاوٹ بننے والے رائٹ آف وے (RoW) مسائل کے فوری حل کرنے کا مشورہ دیا اور حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ معاوضے کے نظام کو اپنانے کی ہدایت کی۔
مرکزی وزیر نے کرناٹک میں توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے حکومتِ ہند کی جانب سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ریاست اور اس کے عوام کی فلاح و ترقی کے لیے مرکز کے عزم کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع ن۔ش ہ ب)
U. No. 1027
(Release ID: 2130794)