سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
کیرالہ میں این ایچ 66 کے رامانٹوکارا - والنچیری سیکشن پر باندھ بیٹھنے اور آر ای دیوار گرنے کا واقعہ
Posted On:
22 MAY 2025 6:46PM by PIB Delhi
کیرالہ میں 19 مئی 2025 کو این ایچ 66 کے رامانٹوکارا - والنچری سیکشن پر 19 کو باندھ کے بیٹھنے اور آر ای دیوار کے فیل ہونے کا واقعہ رپورٹ ہوا ، جب کہ یہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ بادی النظر میں یہ واقعہ زمینی حالات کی تصدیق کرنے اور کام شروع ہونے سے پہلے زمین کو قوت برداشت کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں رعایت دینے والے کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔
این ایچ اے آئی نے کے این آر کنسٹرکشنز لمیٹڈ کو جاری / مستقبل کی بولی میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔
پروجیکٹ کنسلٹنٹ/ انڈیپینڈنٹ انجینئر، میسرز ہائی وے انجینئرنگ کنسلٹنٹ کو بھی جاری / مستقبل کی بولی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
کنسلٹنٹ کے پراجیکٹ منیجر اور ٹیم لیڈر کو بھی ان کے فرائض سے معطل کردیا گیا ہے۔
این ایچ اے آئی اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری اصلاحی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ آئی آئی ٹی دہلی کے ایک ریٹائرڈ پروفیسر کی نگرانی میں دو ماہرین کی ایک ٹیم نے واقعہ کی وجوہات کا تجزیہ کرنے اور اصلاحی اقدامات تجویز کرنے کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ماہرین کی ٹیم کی طرف سے تجویز کردہ اقدامات کی بنیاد پر ، کام کو کنسیشنر کے جوکھم اور لاگت پر انجام دیا جائے گا۔ مزید برآں، ماہرین کی ٹیم کیرالہ میں جاری دیگر پروجیکٹوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات بھی تجویز کرے گی۔ گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی تاکہ ریاست میں نافذ کیے جارہے دیگر پروجیکٹوں میں اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔
ماہرین کا ابتدائی اندازہ یہ ہے کہ باندھ کی ناکامی ممکنہ طور پر بنیاد کی مٹی کی وجہ سے باندھ کے زیادہ بوجھ کو سہارا دینے میں ناکام رہی ہے۔
***
(ش ح – ع ا–ف ر)
U. No. 1013
(Release ID: 2130633)