قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے قومی حقوق انسانی کمیشن  نے ہریانہ میں اشوکایونیورسٹی کے پروفیسر کی گرفتاری اور تحویل میں لینے کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا


رپورٹ میں پروفیسر کے انسانی حقوق اور آزادی کی کھلی خلاف ورزی پائی گئی

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، ہریانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں ایک ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی

Posted On: 21 MAY 2025 1:41PM by PIB Delhi

 بھارت کے قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی)کو ہریانہ میں اشوکا یونیورسٹی (ایک ڈیمڈ یونیورسٹی) کے پروفیسر کی گرفتاری اور حراستی ریمانڈ کے حوالے سے 20 مئی 2025 کو ایک خبر موصول ہوئی ہے۔

کمیشن نے پایا کہ رپورٹ، جس میں ان الزامات کا خلاصہ ہے جن کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے، پہلی نظر میں انکشاف کرتی ہے کہ مذکورہ پروفیسر کے انسانی حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے رپورٹ شدہ واقعہ کا از خود نوٹس لینے کو مناسب سمجھا۔

اس ضمن میں، عدالت نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، ہریانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و ۔ خ م  

U-973


(Release ID: 2130198)