ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان نے تیسری اقوام متحدہ سمندری کانفرنس سے پہلے دوسری بلیو ٹاکس کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا

Posted On: 21 MAY 2025 12:15PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم او ای ایس) نے فرانس کے سفارت خانے اور ہندوستان میں کوسٹا ریکا کے سفارت خانے کے تعاون سے 20 مئی 2025 بروز منگل کونئی دہلی کےلودھی روڈ پر واقع  پرتھوی بھون میں‘‘دوسری بلیو ٹاکس’’کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب کا مقصد 9 سے 13 جون 2025 تک فرانس کے شہر نیس میں منعقد ہونے والی تیسری اقوام متحدہ کی سمندروں سے متعلق کانفرنس (یو این او سی 3) کی تیاری میں ایک سنگ میل کے طور پر کام کرنا تھا ۔

 فروری 2024 میں ہونے والی پہلی بلیو ٹاکس کی کامیابی کے بعد، دوسری ملاقات میں عالمی سائنسدانوں، پالیسی سازوں، عالمی اسٹیک ہولڈرز، حکومت، تعلیمی اداروں، صنعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ اس فورم کا مقصد سمندروں کے تحفظ اور ان کے پائیدار استعمال کے لیے عملی اقدامات کو تیز کرنا اوربڑے اہداف کوکو حاصل کرنا تھا، جو براہِ راست اقوام متحدہ سمندری کانفرنس(یو این او سی3) کے تھیم سے ہم آہنگ تھا۔

اس ایونٹ کی صدارت وزارت ارضیات (ایم او ای ایز) کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے کی اور ہندوستان میں کوسٹکا ریکا کے سفیر عزت مآب نیسٹر بالٹو ڈانو وارگس اورفرانس سفارت خانہ کے نائب مشن ہیڈ مسٹر ڈیمین سیدنے مشترکہ صدارت کی ذمہ داری سنبھالی ۔

ارضیاتی سائنس (ایم او ای ایس)کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے زور دیتے ہوئے کہاکہ‘‘ ایس ڈی جی اور اقوام متحدہ سمندری دہائی کے اہداف کو صحیح معنوں میں حاصل کرنے کے لیے ہمیں سمندری وسائل کی جامع نقشہ سازی کو ترجیح دینی ہوگی، جدید ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہوگا، پالیسی اقدامات کو نافذ کرنا ہوگا اور اپنے سمندری مستقبل کے لیے مضبوط انسانی سرمایہ پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس تعلق سے کوسٹا ریکا کے سفر عزت مآب جناب نیسٹر بلیٹودانو وارگاس  نےکہا کہ یہ ایونٹ ہمارے ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرے گا، جس سےایس ڈی جی 14 کی جانب ٹھوس اقدامات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

تقریب کے دوران ، ایم او ای ایس نے اپنے سماجی و اسٹریٹجک علم کے تعاون سے ’ٹرانسفارمنگ دی بلیو اکانومی آف انڈیا: انویسٹمنٹ ، انوویشن اینڈ سسٹین ایبل گروتھ’ کے عنوان سے ایک دستاویز لانچ کیا ۔ ہندوستان میں نیلگوں معیشت کے نفاذ کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر ، ایم او ای ایس پورے ملک میں نیلگوں معیشت کے اقدامات کی مرئیت اور موثر اطلاق کو بہتر بنانے کے لیے فعال طور پر کام کر رہی ہے ۔ یہ تکنیکی دستاویز ایک مربوط فریم ورک فراہم کرکے ان کوششوں پر مبنی ہے جو حکومت کے اقدامات کو ہم آہنگ کرتا ہے ، باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے اور پائیدار اور اقتصادی ترقی کے لیے ہندوستان کے سمندری وسائل کی وسیع صلاحیت کو کھولنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو فروغ دیتا ہے۔

ایونٹ میں جاری کردہ رپورٹ ہندوستان کے وسیع سمندری وسائل کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جن میں اس کا وسیع ساحلی علاقہ اور خصوصی اقتصادی زون شامل ہیں، جو قومی ترقی کے لیے ایک اہم انجن کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ رپورٹ 25 وزارتوں کی مشترکہ کوششوں کو نمایاں کرتی ہے، اس کے ساتھ ہی ساحلی ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پہلوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جو مختلف سمندری شعبوں میں پائیدار ترقی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ رپورٹ ہندوستان  کی جی 20 صدارت کے وعدوں اور چنئی کے اعلی سطحی اصولوں کے تحت پائیدار اور لچکدار نیلگوں معیشت (بلیو اکنامی ) کے لیے کی گئی کوششوں پر مزید روشنی ڈالتی ہے، جو 2047 کے ‘وِکست بھارت’ کے وژن میں اس کی اہمیت کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

اگرچہ  رپورٹ نے مختلف اہم پیش رفت کو کا اعتراف کیا  ہے ، لیکن وائٹ پیپر موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ایک متحد اور مربوط نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیتا ہے ۔ سمندری ہوا کی توانائی اور گہرے سمندروں میں تلاش جیسے ابھرتے ہوئے علاقوں میں ترقی ، محدود ڈیٹا شیئرنگ ، کم نجی سرمایہ کاری اور تکنیکی خلاف کمیوں اور خلاف ورزیوںکی اہم رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ یہ عملی مداخلتوں اور ماڈلز کو اجاگر کرتا ہے ،جو پورے ہندوستان میں قابل توسیع اور نقل پذیر ہیں ، جن میں خواتین کی قیادت میں سمندری حیاتیات پروری ، اسمارٹ پورٹ ڈیولپمنٹ اور ماحولیاتی جہازوں کی ری سائیکلنگ شامل ہیں ، جو اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری دونوں کے حصول کے امکانات کو ظاہر کرتے ہیں۔

دوسری بلیو ٹاکس کا بنیادی مقصد ایک متحرک اسٹیک ہولڈر مشاورتی سیشن تھا جو چار اہم موضوعات کے گرد مرکوز تھا:

  • سمندری اور ساحلی ماحولیاتی نظام کا تحفظ، پائیدار انتظام اور بحالی
  • سمندری امور سے متعلق سائنسی تعاون میں اضافہ، علم میں اضافہ، سمندری ٹیکنالوجی اور سمندری صحت میں بہتری کے لیے تعلیم۔
  • زمین پر مبنی سرگرمیوں اور دیگر ذرائع سے سمندری آلودگی کو روکنا اور اس میں نمایاں کمی لانا۔
  • سمندر، آب و ہوا اور حیاتیاتی تنوع کے باہمی ربط کا فائدہ اٹھانا

 فرانس سفارت خانہ کے نائب سربراہ مشن جناب ڈیمین سید مزید کہاکہ ‘‘جیسا کہ ہندوستان بی بی این جے معاہدے کی توثیق کی جانب پیش رفت کر رہا ہے اور جون میں یو این او سی3 کے قریب آتے ہوئے، یہ ایک اہم موقع ہے کہ ہندوستان کے سرکردہ سمندری ماہرین سے بہترین خیالات  یکجا کے جائیں’’۔

اس ایونٹ نے تفصیلی بحثوں کو فروغ دیا، جو مشترکہ مسائل کے حل اور طویل مدتی سمندری پائیداری کے لیے ضروری جدید حل پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WGPE.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021KNM.jpg

تصاویر: 20 مئی 2025 کو نئی دہلی میں وزارتِ ارضیاتی سائنس کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہ دوسری بلیو ٹاکس کی جھلکیاں (بائیں جانب)  ایم او ای ایس کے سکریٹری ڈاکٹر روی چندرن وہائٹ پیپر کو لانچ کرتے ہوئے، ساتھ  میں مشترکہ طور پر صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے والے ہندوستان میں کوسٹا ریکا کے سفیر عزت مآب جناب  نیسٹر بلیٹودانو وارگاس اور فرانس سفارت خانہ کے نائب مشن ہیڈجناب  ڈیمین سیدبھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –م ع ن -ع ن)

U. No.970


(Release ID: 2130186)