وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ہمالیہ سے کنیا کماری تک: بین الاقوامی یوم  یو گا (آئی ڈی وائی)2025 پر دنیا کے سب سے بڑے  صحت  کے جشن کی تیاری کے لئے 1,000 سے زیادہ تنظیموں نے یوگا سنگم پورٹل پر رجسٹریشن کیا


اسکول، آر ڈبلیو ایز، کارپوریٹس اور کمیونٹیز ملک گیر تحریک کی قیادت  کے لئے قدم بڑھایا

Posted On: 20 MAY 2025 6:23PM by PIB Delhi

مجموعی صحت کے تئیں ملک کی بڑھتی ہوئی وابستگی کے ایک شاندار ثبوت کے طور پر، آیوش کی وزارت کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 1,000 سے زیادہ تنظیموں نے پہلے ہی یوگا سنگم پہل کے تحت اپنی تجاویز درج کر لی ہیں - جو کہ 21 جون، 2025 کے یوگا کے بین الاقوامی دن (2025) کو ہندوستان کا سب سے بڑا صحت  کا جشن بننے کے لیے تیار ہیں۔

یہ پُرجوش ردِعمل مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے سامنے آیا ہے، جن میں اسکولز، کالجز، کارپوریٹس، این جی اوز، رہائشی ویلفیئر ایسوسی ایشنز، سرکاری محکمے اور ملک بھر کی جڑوں سے جڑی کمیونٹی گروپس شامل ہیں، جو تمام 28 ریاستوں اور 7 مرکزی زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان گروپوں نے مشترکہ یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کے مطابق یوگا مظاہرے منعقد کرنے کا عزم کیا ہے — جو ملک کو روح، سانس اور حرکت کے ایک بندھن میں جوڑنے کی ایک علامت ہے۔

اس سال یوگا کے بین الاقوامی دن کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے باضابطہ تسلیم کیے جانے کو ایک دہائی مکمل ہو رہی ہے، جو 2015 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت کے تحت ممکن ہوا تھا۔ جیسا کہ  ملک صحت  کے شعبے میں عالمی قیادت کی ایک دہائی کا جشن منا رہا ہے، سال 2025 کا موضوع ’’ایک کرۂ ارض، ایک صحت کے لیے یوگا‘‘ پہلے سے کہیں زیادہ پرزور آواز  کے ساتھ گونج رہا ہے۔

برف پوش ہمالیہ سے لے کر کنیا کماری کے جنوبی سرے تک، پرسکون پارکوں سے لے کر ہلچل سے بھرے اسکول کے صحن اور دفتر کے لان تک، 21 جون کو ایک لاکھ سے زیادہ مقامات کےصحت  اور اتحاد کے متحرک مراکز میں تبدیل ہونے کی امید ہے۔ یوگا سنگم صرف ایک تقریب نہیں ہے - یہ ایک قومی صحت  کی تحریک ہے جو ہمارے اندر اور ارد گرد ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے۔

تحریک کا حصہ بنیں

وزارت آیوش تمام شہریوں، اداروں اور کمیونٹیز کو اس تاریخی یوگا سنگم کا حصہ بننے کےلئے مدعو کرتی  ہے۔ مقامی سطح پر یوگا سیشنز کا انعقاد کر کے، وہ اپنی جگہ صحت  کے رہنما بن سکتے ہیں۔

 

شرکت ذرج ذیل طریقہ سےکی جا سکتی ہے:

· ویب سائٹ پر جائیں: [yoga.ayush.gov.in/yoga-sangam](http://yoga.ayush.gov.in/yoga-sangam)

· اپنے گروپ یا ادارے کو رجسٹر کریں

· 21 جون 2025 کو اپنی یوگا سنگم تقریب کا انعقاد کریں

· تقریب کے بعد، شرکاء کی تفصیلات اپلوڈ کریں اور اپنا باضابطہ  توصیفی سند حاصل کریں

آئیے مل کر صحت اور ہم آہنگی کی ایک ہم آہنگ لہر پیدا کریں جو دنیا کے لیے ہندوستان کے لازوال تحفہ یوگا کی بازگشت  ہو۔

*****

ش ح۔ م ش  ۔ اش ق  

 (U: 942)


(Release ID: 2130036)
Read this release in: Tamil , English , Hindi , Gujarati