وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

طیارہ بردار جہاز ٹیکنالوجی تعاون پر بھارت– امریکہ مشترکہ ورکنگ گروپ کا آٹھواں اجلاس منعقد

Posted On: 20 MAY 2025 4:16PM by PIB Delhi

بھارت– امریکہ دفاعی ٹیکنالوجی اور تجارتی پہل (ڈی ٹی ٹی آئی) کے تحت قائم کردہ طیارہ بردار جہاز ٹیکنالوجی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی اے سی ٹی سی) کا آٹھواں اجلاس 13 سے 16 مئی 2025 تک بھارت میں منعقد ہوا۔

 طیارہ بردار جہازوں  کے پروگرام ایگزیکٹو آفیسر (پی ای او) ریئر ایڈمرل کیسی موٹن  کی قیادت میں امریکہ کے چھ رکنی وفد نےدہلی اور گوا میں مختلف دفاعی اداروں کا دورہ کیا۔

مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کا افتتاحی سیشن 13 مئی کو نئی دہلی میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت ریئر ایڈمرل وِشال بشنوئی، اسسٹنٹ کنٹرولر کیریئر پراجیکٹس (اےسی سی پی) نے کی۔اجلاس کے دوران ریئر ایڈمرل کیسی موٹن نے مشترکہ ورکنگ گروپ کی اہمیت اور گزشتہ 10 برسوں میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا۔ دونوں فریقین نے طیارہ بردار جہازوں کے حوالے سے قیمتی معلومات کے تبادلے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

طیارہ بردار جہازوں کی ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر مستقبل کے تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

گوا میں، بھارتی بحریہ کے ہوا بازی کے ماہرین کے ساتھ طیارہ بردار جہازوں کی کارروائیوں اور تکنیکی پہلوؤں پر پیشہ ورانہ تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ اجلاس طیارہ بردار جہازوں کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون میں ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/EIGHTHJWG_ACTC(1)YOJZ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/EIGHTHJWG_ACTC(2)GCNX.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/EIGHTHJWG_ACTC(3)NBE7.jpg

 

************

 

ش ح۔ م ش  ۔ اش ق  

 (U: 932)


(Release ID: 2129918)