عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سیکرٹریٹ کی اصلاحات سے متعلق اپریل 2025 کی ماہانہ رپورٹ کا 21 واں ایڈیشن جاری
سوچھتا مہم کے دوران 2021 سے 2025 تک کباڑ کی فروخت سے حاصل ہونے والی کل آمدنی 2879.13 کروڑ روپے ہے
دسمبر 2024 سے اپریل 2025 کے دوران اسکریپ کی فروخت سے 515.08 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی
اپریل 2025 کے دوران صفائی مہم کے تحت 10,771 دفاتر سے 1.09 لاکھ فائلیں نکالی گئیں
Posted On:
19 MAY 2025 5:12PM by PIB Delhi
محکمہ اصلاحاتِ انتظامیہ اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی)، جو وزارتِ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے تحت کام کرتا ہے، انھوں نے اپریل 2025 کے لیے اپنے ماہانہ ’’سیکریٹریٹ ریفارمز(اصلاحات)‘‘ رپورٹ کے 21 ویں ایڈیشن کو جاری کیا ہے۔
یہ رپورٹ حکمرانی اور انتظامیہ کو جدید بنانے کے لیے جاری اقدامات کا جامع تجزیہ پیش کرتی ہے، جن میں(۱) صفائی ستھرائی اور زیر التواء معاملات کو کم سے کم سطح تک لانا(۲)فیصلہ سازی میں کارکردگی میں اضافہ(۳) ای-آفس کا نفاذ اور تجزیاتی نظام شامل ہیں۔

اس ایڈیشن میں درج ذیل شامل ہیں:
- دفتر کی جگہوں کے مؤثر انتظام کے تحت بہترین طریقہ کار
- مرکزی توجہ: وزارت ریلوے (ایم او آر)
- اچھی حکمرانی کے طریقوں کی نقل: ریاستی سطح کی کامیابی
اپریل 2025 کی رپورٹ کے اہم نکات:
1. صفائی اور زیر التوا کاموں میں کمی:
- ملک بھر میں 10,771 مقامات پر صفائی مہم کامیابی سے چلائی گئی۔
- تقریباً 4.35 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی ہوئی ہے، جس میں سب سے زیادہ حصہ وزارت ریلوے (1,74,167 مربع فٹ) اور وزارت کوئلہ (99,114 مربع فٹ) کا ہے۔
- ریلوے، بھاری صنعتوں اور کوئلہ جیسے وزارتوں کی نمایاں شراکت کے ساتھ، کچرا نکاسی سے 129 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔
- مؤثر ریکارڈ مینجمنٹ کے تحت 1,71,193 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 1,08,838 فائلیں نکال دی گئیں۔
- 6,42,005 عوامی شکایات کا تصفیہ (93.77فیصد تصفیہ شدہ)، ساتھ ہی 1,674 رکن پارلیمنٹ کی سفارشات اور 535 ریاستی حکومت کی سفارشات کا تصفیہ۔
Parameter/Item
|
SC1.0-4.0
|
Dec'24-April'25
|
Total
|
Revenue Earned (in Rs. Crore)
|
2364.05
|
515.08
|
2879.13
|
2. بہترین طریقے: دفتر کی جگہوں کا موثر انتظام:
وزارتوں اور محکموں نے دفتر کی جگہوں کا موثر انتظام نافذ کیا، جس سے شفافیت اور عوامی رسائی میں بہتری آئی۔ مثالوں میں شامل ہیں:
- ادارۂ فارماسیوٹیکل، این آئی پی ای آر گواہٹی میں بے ترتیبی سے بھرے دفتر کو صاف ستھرا اور منظم جگہ میں تبدیل کرنا
- سی ایم ٹی آئی، بنگلور میں وزارتِ بھاری صنعتوں کا نیا بنایا گیا دفتر
- آئی اے آئی ایم ایس گواہٹی، محکمہ صحت و بہبودِ خانواده میں کوڑا کرکٹ کا صفایا
فیصلہ سازی اور ای-آفس میں کارکردگی میں اضافہ، نفاذ اور تجزیہ
- سرمایہ کاری کے اقدامات کے نفاذ نے فعال فائلوں کی اوسط مختلف لین دین کی سطح کو 2021 میں 7.19 سے کم کر کے اپریل 2025 تک 4.17 تک نمایاں طور پر کم کر دیا ہے۔
- اپریل 2025 میں کل بنائی گئی فائلوں کا 94.24فیصدای-فائلز ہیں
- موصول ہونے والی رسیدوں میں سے 94.54 فیصد ای-رسیدیں تھیں ، جن میں 40 وزارتوں/محکموں نے قابل ذکر سطح پر سو فیصد ای-فائل اپنانے کا ہدف حاصل کیا ۔ 25 اپریل تک 17 وزارتوں/محکموں کا ای-رسیدوں میں سو فیصد حصہ ہے ۔
- اپریل 2025 کے مہینے میں بین الوزارتی فائلوں کی نقل و حرکت 3,225 فائلوں پر مشتمل رہی، جو کہ انتظامی عمل کی بہتری اور روانی کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ اقدامات بھارت کی حکومت کے ڈیجیٹلی فعال، شفاف، مؤثر اور شہریوں پر مرکوز طرزِ حکمرانی کے لیے جاری عزم کو اُجاگر کرتے ہیں، جو انتظامی مہارت اور عوامی فلاح پر مبنی نظم و نسق کے وسیع تر مقصد سے ہم آہنگ ہیں۔
***
ش ح۔ ش آ۔م ر
Uno-902
(Release ID: 2129689)