عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آئی اے ایس افسران کی ای-سول فہرست کا کیا آغاز ، شفافیت اور ڈیجیٹل اصلاحات پردیا زور
وزیر نے رسائی اور افادیت میں بہتری کے لیے ای-سِول فہرست میں اہلیت پر مبنی اے آئی سرچ کے متبادل کے طور پر اے آئی پر مبنی تجویز پیش کی
Posted On:
19 MAY 2025 4:01PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی؛ ارضیاتی سائنس اور وزیر مملکت برائے وزیر اعظم کا دفتر (پی ایم او)، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلاء، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج الیکٹرانک سول لسٹ 2025 کا اجرا ایک ای-بک کی صورت میں کیا جو پورے ملک میں خدمات انجام دینے والے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسران کا ایک ڈیجیٹل مجموعہ ہے۔
یہ اجرا ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ سول لسٹ کا 70واں ایڈیشن ہے اور پانچواں جسے مکمل طور پر ڈیجیٹل فارمیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔
ای-بک کی رونمائی کے موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ملک کے بہترین اذہان کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور بھارت کے وفاقی نظامِ حکومت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے سول لسٹ(فہرست) کو شفافیت کے لیے ایک اہم ذریعہ قرار دیا، جو ملک کی انتظامی قیادت کا ایک منظم وژن پیش کرتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ای-سِول لسٹ (فہرست) میں آئی اے پر مبنی تلاش کے آپشن کے طور پر اے آئی پر مبنی آپشن کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بہتری سے شعبہ جاتی بنیادوں پر تلاش ممکن ہو سکے گی تاکہ مشن موڈ(کے طریقے ) اور دیگر ہدفی سرکاری منصوبوں کے لیے موزوں افسران کی شناخت کی جا سکے، جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ان خصوصیات تک رسائی مناسب حد تک محدود رہے۔ وزیر نے اس ڈیجیٹل فہرست کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ اس کی افادیت اور معنویت برقرار رہے۔

یہ ای بُک، جو محکمہ برائے عملہ و تربیت (ڈی او پی ٹی) کی جانب سے شائع کی گئی ہے، آئی اے ایس افسران کی مکمل تفصیلات پر مشتمل ہے ۔ جن میں ان کا نام، بیچ، کیڈر، موجودہ تعیناتی، تنخواہ کی سطح، تعلیمی قابلیت، اور ریٹائرمنٹ کی تاریخ شامل ہیں ۔ اور یہ معلومات یکم جنوری 2025 تک تازہ کی گئی ہیں۔ اس میں کیڈر کے لحاظ سے افسران کی تعداد، اگلے پانچ برسوں میں ریٹائر ہونے والے افسران کی تعداد، اور 1969 سے تقرریوں کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔ پہلی بار افسران کی تصاویر بھی اس ڈیجیٹل دستاویز میں شامل کی گئی ہیں۔
یہ ای بُک ایک تلاش کے قابل پی ڈی ایف کی صورت میں تیار کی گئی ہے، جس میں ہائپر لنکس شامل ہیں تاکہ صارفین آسانی سے مطلوبہ معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ’’سِول لسٹ نہ صرف منتظمین اور فیصلہ سازوں کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی مفید ہے،‘‘انھوں نےمزید کہا کہ یہ اقدام مرکز کی ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی وسیع تر کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر نے اس اقدام کو حکومتِ ہند کے ‘‘ڈیجیٹل انڈیا’’ مشن کا حصہ قرار دیا، جس کا مقصد نظام کو جدید بنانا اور شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔ کاغذی نقول کی طباعت بند کر کے، محکمہ نہ صرف سرکاری اخراجات میں کمی کر رہا ہے بلکہ ماحول دوست طرزِ حکمرانی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے اس ڈیجیٹل اقدام کو کامیابی سے متعارف کرانے پر سیکریٹری اور ڈی او پی ٹی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ڈو پی ٹی، جو کہ آئی اے ایس افسران کا کیڈر کنٹرول کرنے والا ادارہ ہے، ہر سال مرکزی ریکارڈ اور ریاستی کیڈرسے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر سول لسٹ(فہرست ) مرتب کرتا ہے۔ 2025 کے ایڈیشن کے مطابق، آئی اے ایس افسران کی کل مجاز کیڈر کی تعداد 6,877 ہے، جن میں سے 5,577 افسران ملک کے 25 ریاستی کیڈرز میں فعال خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس فہرست کی رونمائی کی تقریب میں کئی سینئر شخصیات نے شرکت کی، جن میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل جناب ایس این تریپاٹھی، لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) کے ڈائریکٹر اور چیئرپرسن جناب سری رام ترنکانتی، آئی اے ایس، اور محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کی سیکرٹری محترمہ رچنا شاہ سمیت دیگر سینئر افسران شامل تھے۔
ای بُک ‘‘سول لسٹ 2025’’ اب عوام کے لیے ڈو پی ٹی کی ویب سائٹ [https://dopt.gov.in](https://dopt.gov.in) پر دستیاب ہے۔
***
ش ح۔ ش آ۔م ر
Uno-898
(Release ID: 2129666)