زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے ناگپور میں ’وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘ کے تحت کرشی سمواد سے خطاب کیا
وزارت زراعت’ایک ملک ایک زراعت ایک ٹیم‘ کے موضوع پر کام کرے گی: مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان
ملک بھر میں آئی سی اے آر کے 113 ادارے قائم ہیں ، جن میں سے 11 مہاراشٹر میں ہیں:مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان
مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے نیشنل سوائل اسپیکٹرل لائبریری کا افتتاح کیا ؛ مہاراشٹر سوائل میپ والی پہلی ریاست بن گئی
پودوں کی اصل انواع پر تحقیق کے لیے پونے میں لیبارٹری قائم کی جائے گی: شیو راج سنگھ چوہان
قدرتی کاشتکاری ، نامیاتی کاشتکاری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ناگپور ڈویژن کے کسانوں اور فارمر پروڈیوسر تنظیموں کومرکزی وزیر زراعت کے ذریعے اعزاز سے نوازا گیا
Posted On:
18 MAY 2025 5:52PM by PIB Delhi
ناگپور/نئی دہلی 18 مئی 2025
زراعت ، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج ناگپور ، مہاراشٹر میں’وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘ کے تحت منعقدہ فارمرس کنونشن-کرشی سمواد میں شرکت کی اور اجتماع سے خطاب کیا ۔ اس دوران مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب دیویندر فڑنویس نے زراعت کے شعبے میں بہترین کام کرنے والے ترقی پسند کسانوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مہاراشٹر حکومت کے وزیر زراعت ایڈو کیٹ مانیک راؤ کوکاٹے ، وزیر جناب آشیش جیسوال ، ایس چندر شیکھر باونکلے ،انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایل جاٹ اور دیگر معززین پروگرام میں موجود تھے ۔

اس موقع پر مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج ہم مہاراشٹر سے ’’ایک ملک ، ایک زراعت اور ایک ٹیم‘‘کا اعلان کر رہے ہیں ۔ مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت ، وزیر اعلی ، وزیر زراعت ، ایم پی ، ایم ایل اے ، سینئر سائنسدان اور محکمہ زراعت کا پورا عملہ آج یہاں پرموجود ہے ۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت ، ریاستی وزارت زراعت ، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، کرشی وگیان کیندر اور تمام زراعتی اداروں کو ایک ٹیم کے طور پر ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے ۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اگر تمام اداروں کو مربوط کیا جائے ، اہداف طے کیے جائیں ، روڈ میپ بنائے جائیں تو زراعت کے شعبے میں بڑی حصولیابیاں ہو سکتی ہیں ۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی سرزمین مہاراشٹر حیرت انگیز ہے ۔ یہاں کے کسان محنتی اور ترقی پسند ہیں ، ان کے اندر لامحدود صلاحیتیں موجودہیں ۔ وزیر اعلی کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وہ زراعت ، زمین کے مناظر اور کسانوں کی قسمت تبدیل کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہمارے کسان خود کفیل بنیں ، ان کی آمدنی میں اضافہ ہو ، اس کے لیے ہم سب مل کر ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے ۔ شیوراج سنگھ چوہان نے ایک اور بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کلین پلانٹ پروگرام کے تحت پونے میں قومی سطح کی لیبارٹری قائم کرنے جا رہے ہیں ۔ یہ لیبارٹری پودوں کی اصل انواع پر تحقیق کے لیے پونے میں قائم کی جائے گی ۔ مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ناگپور کے کویواریا سریش بھٹ آڈیٹوریم میں’ وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘ کے تحت منعقدہ کرشی سمواد پروگرام میں ودربھ کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔ زرعی پیداوار بڑھانے پر زور دیتے ہوئے شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کلین پلانٹ پروگرام خالص اور بیماری سے پاک نرسریوں کو یقینی بنانے کے لیے چلایا جا رہا ہے ۔ زراعتی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کو اچھے معیار کے بیج ، مٹی کی جانچ اور پیداواری لاگت میں کمی کی ضرورت کو سمجھنا چاہیے ۔

تقریب کے دوران شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ ملک بھر میں آئی سی اے آر کے 113 ادارے قائم ہیں ، جن میں سے 11 مہاراشٹر میں ہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مہاراشٹر میں زراعتی ترقی کے کورس کا خاکہ تیار کرنے کے لیے ناگپور میں نیشنل بیورو آف سوائل سروے اینڈ لینڈ یوز پلاننگ (این بی ایس ایس اینڈ ایل یو پی) میں آئی سی اے آر کے تمام اداروں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی ۔ حکومت لیبارٹریوں اور کھیتوں کے درمیان خلاء کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ 16,000 زرعی سائنسدانوں والے آئی سی اے آر کےسائنسدان زراعتی فراہمی افسران کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر دیہاتوں کا دورہ کریں گے جس کا مقصد کسانوں کو بیج کی نئی انواع اور کاشتکاری کے جدید طریقوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔ شیوراج سنگھ چوہان نے مزید کہا کہ 29 مئی سے 12 جون تک 15 روزہ مہم کے دوران زراعتی سائنسدان دیہی علاقوں کا دورہ کریں گے اور کسانوں کو پائیدار کاشتکاری کے طریقوں اور خریف سیزن کے لیے منصوبہ بندی کے بارے میں رہنمائی کریں گے ۔

اس موقع پر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کو آگے لے جانے کے لیے عہد بندہیں ۔ مودی جی کا مقصد شاندار ، طاقتور ، خوشحال ، امیر اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کرنا ہے ۔
شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر اعلی جناب دیویندر فڑنویس نے نیشنل سوائل اسپیکٹرل لائبریری کا افتتاح کیا ، جس میں این بی ایس ایس اور ایل یو پی کے ذریعے ہائپرا سپیکٹرل سینسر ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر مٹی کے پی ایچ ویلیو ، کثافت اور عنصر کی ساخت کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے ۔ اس لائبریری کے افتتاح کے ساتھ ہی مہاراشٹر سوائل میپ رکھنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے ۔
مزید برآں ، شیوراج سنگھ چوہان نے کپاس کی فصلوں کو متاثر کرنے والے گلابی بول ورم کیڑوں سے نمٹنے کے لیے اے آئی پر مبنی اسمارٹ ٹریپ ٹیکنالوجی کا آغاز کیا ۔ یہ ٹیکنالوجی کسانوں کو اپنی فصلوں میں لگنے والی کیڑوں کے انفیکشن کے بارے میں آگاہ کرے گی ۔
وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے وین گنگا-نال گنگا ریور لنکنگ پروجیکٹ کی تفصیلات فراہم کیں ، جس سے ودربھ میں آبپاشی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کی طرف سے پورے ملک کے لیے وضع کردہ جامع پالیسی کے ساتھ مکمل تال میل سے کام کرے گی ۔
ریاستی وزیر زراعت ایڈو کیٹ مانیک راؤ کوکاٹے نے کہا کہ کپاس چننے کے لیے مزدوروں کی کمی چیلنج بن گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بیٹری سے چلنے والے چھوٹے ٹریکٹروں پر تحقیق اور ترقی جاری ہے اور اگر کامیابی ملتی ہے تو اس کے نتائج مرکزی وزارت زراعت کو پیش کیے جائیں گے ۔

قدرتی کاشتکاری ، نامیاتی کاشتکاری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ناگپور ڈویژن کے کسانوں اور فارمرس پروڈیوسر تنظیموں کو پروگرام کے دوران مرکزی وزیر زراعت اور وزیر اعلی کے ذریعے اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس پروگرام میں ناگپور ڈویژن کے کسانوں اور زراعتی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
***
) ش ح – م ش ع - ش ب ن )
U.No.890
(Release ID: 2129567)