الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی (ڈی آئی ٹی)، حکومت تریپورہ نے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، حکومت ہند کے تحت نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) کے تعاون سے،‘‘اچھی حکمرانی کے لیے اے آئی: شفافیت، کارکردگی، اور اثرات کوفروغ دینا’’ کے عنوان سے ایک ریاستی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 17 MAY 2025 2:12PM by PIB Delhi

تریپورہ حکومت کے محکمہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ڈی آئی ٹی) نے حکومت ہند کی وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے تحت قومی ای-گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) کے تعاون سے عوامی نظم و نسق میں مصنوعی ذہانت کو اپنانے میں تیزی لانے کی ایک جامع کوشش کے تحت ‘‘اچھی حکمرانی کے لیے مصنوعی ذہانت: شفافیت، کارکردگی اور اثرات کو فروغ دینا’’ کے موضوع پر 16 مئی 2025 کو اگر تلہ کےپرگیا بھون میں حساسیت اور صلاحیت کی تعمیرپرایک ورکشاپ کا انعقاد  میں کیا۔

قومی ای-گورننس ڈویژن کی استعداد سازی کی پہل کے ایک اہم جزو کے طور پر منعقدہ اس ورکشاپ کا مقصد تریپورہ حکومت کے سینئر افسران کے درمیان نظم و نسق میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی سمجھ اور اس کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا تھا۔ اس پروگرام میں مختلف محکموں کے 150 سے زائد افسران نے شرکت کی، جو ریاست میں ڈیجیٹل تبدیلی اور عوامی نظم و نسق میں مصنوعی ذہانت پر مبنی اختراعات کے لیے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

استقبالیہ خطاب دیتے ہوئے، تریپورہ حکومت کے اطلاعاتی ٹیکنالوجی سیکریٹری جناب کرن گٹے، آئی اے ایس نے حکمرانی کے نمونوں میں انقلابی تبدیلی لانے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کو ممکن بنانے، خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اے آئی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ایک اختراع پر مبنی حکمرانی کے فریم ورک کی تشکیل پر ریاستی حکومت کی خصوصی توجہ کو اجاگر کیا، جو شہری مرکوز اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔

اپنے خصوصی خطاب میں، تریپورہ حکومت کے چیف سیکریٹری جناب جتیندر کمار سنہا، آئی اے ایس نے ای-آفس، ای-کابینہ اور مستفید کنندگان کے نظم و نسق کے نظام سمیت ریاست کی نمایاں ڈیجیٹل حکمرانی کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شفافیت، جوابدہی اور بہتر خدمات کے معیارکو فروغ دینے کے لیے اے آئی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو حکمرانی کے ڈھانچوں میں مرکزی حیثیت دینے کی حکمت عملی کی اہمیت کو واضح کیا۔ انہوں نے استعداد سازی کو ادارہ جاتی بنانے اور عوامی شعبے کے نظام میں مصنوعی ذہانت کے اخلاقی، جامع اور جوابدہ استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ورکشاپ میں نیشنل ای-گورننس ڈویژن اور انڈیا اے آئی کے شعبہ جاتی ماہرین کی جانب سے چار مؤثر تکنیکی سیشنز شامل کیے گئے، جن کے موضوعات درج ذیل تھے:

اے۔ اے آئی/ایم ایل کے فاؤنڈیشنزاور خطرات میں تخفیف

بی۔ جدید حکمرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

سی۔ اسمارٹ عوامی نظم و نسق کے لیے اے آئی ٹولز

ڈی۔ مضبوط اے آئی انفراسٹرکچر کی تعمیر

تریپورہ حکومت کے محکمہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جناب جیا راگل گیشان بی، آئی ایف ایس نے رسمی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریاست کے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل میں اس ورکشاپ کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ پہل تریپورہ کے ڈیجیٹل حکمرانی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور عوامی خدمات میں تبدیلی کے لیے اے آئی پر مبنی طریقہ کار کو اپنانے کے ریاستی حکومت کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ یہ ورکشاپ وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے جامع‘‘انڈیا اے آئی’’ مشن کا حصہ ہے۔

نیشنل ای-گورننس ڈویژن کی ‘‘استعداد سازی (سی بی) اسکیم’’ ریاستی حکومتوں کو اے آئی حکمرانی میں شعبہ جاتی مہارت، عملی مظاہرے اور بہترین طریقوں سے لیس کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس قومی ویژن کے مطابق، یہ پروگرام تریپورہ کی حکمرانی کی امنگوں سے ہم آہنگ، جامع اور اخلاقی طور پر مستحکم اے آئی ماحولیاتی نظام کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح – ش ت-ع ن)

U. No. 886


(Release ID: 2129551)
Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR , Tamil