کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بنگلہ دیش سے بھارت کی طرف، کچھ مخصوص اشیاء کی درآمد پر بندش
Posted On:
17 MAY 2025 9:13PM by PIB Delhi
تجارت و صنعت کی وزارت کے خارجی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) ، نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں بنگلہ دیش سے بھارت کی طرف کچھ مخصوص اشیاء جیسے ریڈی میڈ ملبوسات، کھانے پینے کی ڈبہ بند چیموں وغیرہ کی درآمد پر بندش عائد کی گئی ہے۔ تاہم، یہ بندش اُن بنگلہ دیشی اشیاء پر لاگو نہیں ہوگی جو بھارت سے گزر کر نیپال اور بھوٹان کے لیے جا رہی ہوں۔
یہ ہدایت 17 مئی 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 07/2025-26 کے ذریعے جاری کی گئی ہے، جس میں مذکورہ پورٹ پابندیاں تفصیل کے ساتھ بیان کی گئی ہیں اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
- بنگلہ دیش سے تمام اقسام کے ریڈی میڈ ملبوسات کی درآمد کسی بھی زمینی بندرگاہ سے ممنوع ہوگی، تاہم صرف نہاوا شیوا اور کولکتہ کے سمندری بندرگاہوں کے ذریعے درآمد کی اجازت ہوگی۔
- میوہ جات، فروٹ فلیورڈ اور کاربونیٹڈ مشروبات؛ ڈبہ بند کھانے کی اشیاء؛ سوت اور سوت کتائی کا کچرا؛ پلاسٹک اور پی وی سی تیار شدہ اشیاء، (رنگ، روغن، پلاسٹیسائزرز اور گرینولز جو اپنی صنعتوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں کے بغیر)، اور لکڑی کے فرنیچر کی درآمد آسام، میگھالیہ، تریپورہ اور میزورم میں کسی بھی لینڈ کسٹمز اسٹیشنز (ایل سی ایسیز) یا مربوط چک پوسٹوں (آئی سی پیز) سے، اور مغربی بنگال میں ایل سی ایس چنگرابندھا اور فولباری سے ممنوع ہوگی۔
- یہ بندشیں بنگلہ دیش سے مچھلی، رسوئی گیس، خوردنی تیل، اور چورا پتھر کی درآمد پر لاگو نہیں ہوں گی۔
تفصیلی نوٹیفکیشن ڈی جی ایف ٹی کی ویب سائٹ https://dgft.gov.in پر دستیاب ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-873
(Release ID: 2129429)