وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی میوزیم ڈے کے موقع پر 18 مئی کو اے ایس آئی کے تحت آثارِ قدیمہ کی یادگاروں اور عجائب گھروں میں داخلے کی کوئی فیس نہیں

Posted On: 17 MAY 2025 8:14PM by PIB Delhi

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بین الاقوامی میوزیم ڈے کے موقع پر 18 مئی 2025 کو ملک بھر میں اے ایس آئی کے تحت تمام آثارِ قدیمہ کی یادگاروں اور عجائب گھروں میں داخلہ مفت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NLIN.jpg

ہر سال منایا جانے والا بین الاقوامی میوزیم ڈے ان اہم کرداروں کو اجاگر کرتا ہے جو عجائب گھر ثقافتی ورثے کے تحفظ، تعلیم کے فروغ، اور مختلف برادریوں اور نسلوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے میں ادا کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00217KX.jpg

اس سال وسیع تر عوامی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے، اے ایس آئی اپنے 52 سائٹ میوزیموں اور ملک بھر میں تمام ٹکٹ والے آثارِ قدیمہ کی یادگاروں میں مفت داخلے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ ان مقامات پر بھارت کے قیمتی ترین آثارِ قدیمہ کے نوادرات محفوظ ہیں — جن میں قبل از تاریخ کے اوزار، مجسمے، قرون وسطیٰ کے کتبے اور دیگر اہم نوادرات شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00349YI.jpg

اس اقدام کا مقصد عوام کو بھارت کے عظیم ثقافتی ورثے سے گہری وابستگی فراہم کرنا ہے اور لوگوں کو تاریخ اور ورثے سے دوبارہ جڑنے کے لیے ایک بامعنی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FH6X.jpg

 

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے پاس ایک مخصوص میوزیم وِنگ بھی موجود ہے، جو ملک بھر میں موجود 52 سائٹ میوزیموں کی دیکھ بھال اور انتظام سنبھالتا ہے۔ ان میں سرناتھ (1910) شامل ہے، جو بھارت میں آثارِ قدیمہ کے سائٹ میوزیمز کے سلسلے میں سب سے پہلا میوزیم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GEOI.jpg

آرکیالوجیکل سائٹ میوزیمز کا تصور اس مقصد سے وجود میں آیا کہ کھدائی کے دوران دریافت شدہ اور متحرک نوادرات کو اُس ہی مقام کے قریب محفوظ رکھا جائے اور نمائش کے لیے پیش کیا جائے، تاکہ یہ اشیاء اپنے تاریخی و ثقافتی تناظر سے محروم نہ ہوں اور محققین و سیاح ان اشیاء کو براہِ راست اُس مقام پر دیکھ اور مطالعہ کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006MPYR.jpg

حال ہی میں بھارت کے پہلے زیرِ زمین میوزیم کا افتتاح عالمی ورثے کی جگہ ’’مرکد ہمایوں‘‘ پر کیا گیا، ساتھ ہی وارانسی میں ’’مان مہان آبزرویٹری‘‘ میں ورچوئل تجرباتی میوزیم اور اڈیشہ میں للت گیری کے آثارِ قدیمہ کے مقام پر بھی نئے اقدامات کا آغاز کیا گیا۔

اے ایس آئی کے سائٹ میوزیموں کو جدید دور کی ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی جیسے اے آر-وی آر کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ سیاحوں کو ایک جامع اور انمول تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

ملک بھر میں اے ایس آئی کی موجودگی 3,698 محفوظ یادگاروں اور مقامات، اور 52 میوزیموں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے 26 مقامات یونیسکو کے عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل ہیں — جو کہ اے ایس آئی کے بھارت کے تاریخی ورثے اور شاندار فن تعمیر کے تحفظ و فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-868


(Release ID: 2129378)
Read this release in: Gujarati , English , Marathi