کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی کا بھارت میں ماحولیاتی ٹیکنالوجی کی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جی ای اے پی پی کے ساتھ اشتراک

Posted On: 17 MAY 2025 9:58AM by PIB Delhi

صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے بھارت میں صاف توانائی اور مال سازی کے شعبوں میں جدت، پائیداری اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے عالمی توانائی اتحاد برائے عوام اور کرۂ ارض (جی ای اے پی پی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ دو سالہ شراکت، جس میں توسیع کی گنجائش بھی موجود ہے، ابتدائی مرحلے کی ماحولیاتی ٹیکنالوجی کی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو مالی معاونت، رہنمائی، پائلٹ مواقع، اور مارکیٹ تک رسائی  فراہم کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد ایسے مضبوط اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں کی راہ ہموار کرنا ہے جو بھارت کے نیٹ زیرو اہداف سے ہم آہنگ ہوں۔

اس مفاہمت نامے کے تحت،’’توانائی کی منتقلی سے متعلق اختراعی چیلینج (ای این ٹی آئی سی ای)‘‘ کے نام سے ایک مقابلہ جاتی پلیٹ فارم کا آغاز کرے گا، جو مؤثر حل پیش کرنے والوں کو 500,000 امریکی ڈالر تک کے انعامات فراہم کرے گا۔ سرمایہ کاری کی معاونت اسپیکٹرم امپیکٹ اور آوانا کیپیٹل جیسے شراکت داروں کے ذریعے بھی فراہم کی جائے گی۔ ڈی پی آئی آئی ٹی اس پروگرام کو اسٹارٹ اپ انڈیا نیٹ ورک سے منسلک کرے گا اور بڑے سرکاری منصوبوں کے ذریعے اس کی تشہیر کرے گا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سیکریٹری جناب سنجیو  نے کہا کہ بھارت کی ماحولیاتی قیادت ایک مضبوط کاروباری بنیاد پر منحصر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شراکت صاف توانائی کی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے لیے نمایاں مواقع پیدا کرے گی تاکہ وہ ایسی ٹیکنالوجیز کو وسعت دے سکیں جو ملک کے طویل مدتی نیٹ زیرو مقاصد کی حمایت کرتی ہوں۔

جی ای اے پی پی کے نائب صدر – بھارت جناب سوربھ کمار نے اس مفاہمت نامے کو ایک اہم قدم قرار دیا جو صنعت، حکومت، اور جدت طرازوں کے درمیان تعاون کے ذریعے نظام میں مثبت تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی ای اے پی پی کا عالمی تجربہ، اسٹارٹ اپ انڈیا کے نیٹ ورک اور ڈی پی آئی آئی ٹی کی ادارہ جاتی معاونت کے ساتھ مل کر، صاف توانائی کے کاروبار کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

مفاہمت نامہ پر ڈاکٹر سميت جرنگل اور سوربھ کمار نے دونوں اداروں کے سینئر حکام کی موجودگی میں دستخط کیے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-854


(Release ID: 2129275)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil