وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت نے "ایک دیش ایک دھڑکن" (ایک قوم، ایک دل کی دھڑکن) کے ذریعے قوم پرستی کا جوش بڑھایا

Posted On: 16 MAY 2025 8:50PM by PIB Delhi

دلوں کو جوڑنے اور حب الوطنی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے، وزارتِ ثقافت نے ایک پُراثر اور متحد کرنے والا اقدام ’’ایک دیش، ایک دھڑکن‘‘کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد قوم کے بہادر سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور عوام کے دلوں میں قومی اتحاد و یکجہتی کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MFZB.jpg

قومی فخر کی مشترکہ لے میں پورے ملک کو متحد کرنے کے لیے تیار کیا گیا یہ مہم پورے بھارت میں عوام کے دلوں میں گونج پیدا کر رہی ہے۔ نعرہایک دیش، ایک دھڑکن) ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جو اتحاد، حب الوطنی اور ترنگے کے لیے عقیدت کے جذبے کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

یہ مہم قوم کے اجتماعی جذبے کی عکاسی کرتی ہے، جس کے تحت ہم اپنے بے نام ہیروز اور بہادر سپوتوں کی جرأت اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026TZU.jpg

ہم آہنگ قومی شرکت

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران وزارت ثقافت کے تحت آنے والے تمام 43 اداروں نے مربوط اور جوش و خروش سے بھرپور شرکت کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ شرکت مسلح افواج اور بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرنے اور ترنگے کے جذبے سے جڑی ہوئی ہے، جو ہم سب کو جوڑتا ہے۔ تمام اداروں نے اپنی ڈسپلے تصویریں ڈی پیز ترنگے میں تبدیل کر دی ہیں۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی یادگاریں ترنگے کے رنگوں میں روشن

نمایاں ثقافتی ادارے اور ورثے کی جگہیں بھارتی پرچم کے رنگوں میں روشن کی گئی ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

  • وکٹوریا میموریل (مغربی بنگال)
  • سالارجنگ میوزیم (آندھرا پردیش)
  • نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) دہلی
  • علاقائی سائنس مرکز، لکھنؤ

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا نے بھی اس مہم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنی مشہور عمارت کو روشن کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RI03.jpg

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی نگرانی میں، ملک بھر میں 60 سے زائد تاریخی یادگاروں کو ترنگے کی روشنی سے منور کیا گیا ہے۔ ان میں شامل ہیں:

  • دہلی میں: لال قلعہ، قلعہ رائے پتھورا، صفدرجنگ کا مقبرہ، اور پرانا قلعہ
  • راجستھان میں: کمبھل گڑھ، چتوڑ گڑھ، اور قلعہ گھنٹا
  • اتر پردیش میں: گلاب باڑی
  • اوڈیشہ میں: ادے گری غاریں
  • بہار میں: اشوکا ستون
  • مدھیہ پردیش میں: راحت گڑھ قلعہ
  • مہاراشٹر میں: قلعہ بلار پور
  • دیگر مقامات میں: آسام میں رنگ گھر، کرناٹک میں چتر درگ قلعہ، اور لیہہ میں لیہہ پیلس شامل ہیں۔

یہ سب یادگاریں قومی فخر، حب الوطنی اور ترنگے کے وقار کی علامت کے طور پر روشنیوں سے سجی ہوئی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QGM0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005I8BV.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006HWF4.jpg

اتحاد اور یادگار کے ایک پُراثر اشارے کے طور پر، وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے 14 مئی 2025 کو قطب مینار کا دورہ کیا، جہاں ترنگے کی ایک خصوصی پروجیکشن میپنگ پیش کی گئی۔
وزیر موصوف نے قوم کے ان گمنام ہیروز اور بہادر سپوتوں کی بہادری اور جرأت کو خراج تحسین پیش کیا اور مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہوئے ملک میں حب الوطنی کی بیداری کو سراہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007AN67.jpg

وزارتِ ثقافت کے تحت ادارے اور تنظیمیں خصوصی کہانی سنانے کے پروگرام، خراجِ عقیدت پر مبنی مصوری کی تقریبات، خصوصی نمائشیں، موسیقی کے ذریعے خراجِ تحسین، کوئز مقابلے، بیجز/رسٹ بینڈز کی تقسیم، اور ترنگا ریلیوں جیسے پروگرامز کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ عوام کی وسیع شمولیت کے ساتھ اس لمحۂ افتخار کو تمام ہندوستانیوں کے ساتھ اجتماعی طور پر منایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0086ZNC.jpg

***

 

UR-843

(ش ح۔اس ک ۔ خ  م )


(Release ID: 2129250)
Read this release in: English , Marathi , Telugu